(۱۳۸/۱۴۵)، ’’المناسک‘‘ (۶۲/۱۴۷)۔
۱۴۶: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں اصحاب کی زیارت کے لیے کسی خاص صورت کی پابندی کرنا اور خاص دعا وسلام کی شرط عائد کرنا، جیسا کہ غزالی نے کہا: ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کے پاس کھڑا ہوگا، قبلہ کی طرف پیٹھ کرے گا اور قبر کی دیوار کی طرف، اس ستون سے جو کہ قبر کی دیوار کے زاویے میں ہے اس سے تقریباً چار ہاتھ کے فاصلے پر رخ کرے گا، اور کہے گا: ’’ السلام علیک یا رسول اللّٰہ، السلام علیک یا نبی اللّٰہ… یا أمین اللّٰہ… یا حبیب اللّٰہ۔ ’’انھوں نے ایک طویل سلام ذکر کیا، پھر اسی طرح تقریباً تین صفحات پر مشتمل طویل صلاۃ و دعا۔‘‘ پھر تقریباً ایک ہاتھ پیچھے ہٹ کر ابوبکر صدیق پر سلام پیش کرے گا، کیونکہ ان کا سر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے کے پاس ہے۔ پھر تقریباً ایک ہاتھ پیچھے ہٹے گا اور الفاروق پر سلام پیش کرے گا اور کہے گا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وزیرو اور معاونین تم پر سلام ہو… پھر وہ واپس آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے پاس کھڑا ہوگا اور قبلہ کی طرف رخ کرے گا… پھر انھوں نے ذکر کیا کہ وہ اللہ کی حمد اور شان بیان کرے گا، اور یہ آیت ﴿وَلَوْ اَنَّہُمْ إِذْ ظَّلَمُوْا﴾ (النساء:۶۴) پڑھے گا، پھر تقریباً نصف صفحہ پر مشتمل دعا پڑھے گا:‘‘ [1]
’’حجۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘(۱۳۹/۱۴۶)، ’’المناسک‘‘ (۶۲/۱۴۸)
۱۴۷: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے سامنے نماز کا قصد کرنا: [2]
|