Maktaba Wahhabi

611 - 756
اوّل:… ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ نے فرمایا: (( لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلاَّ إِلٰی ثَلَاثَۃِ مَسَاجِدَ: الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَمَسْجِدِ الرَّسُوْلِ صلي الله عليه وسلم ، وَمَسْجِدِ الْأَقْصٰی۔)) ’’تین مساجد: مسجد حرام، مسجد الرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد اقصیٰ کے علاوہ (بغرض ثواب) رخت سفر نہ باندھا جائے۔‘‘ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (( إِنَّمَا یُسَافَرُ إِلٰی ثَلَاثَۃِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِ الْکَعْبَۃِ، وَمَسْجِدِی، وَمَسْجِدِ إِیْلِیَاء۔)) ‘‘(بغرض ثواب) صرف تین مساجد: مسجد کعبہ، میری مسجد اور مسجد ایلیاء کا سفر کیا جائے۔‘‘ پہلے الفاظ کے ساتھ بخاری نے اسے روایت کیا، جبکہ دوسرے الفاظ کے ساتھ دوسرے طریق سے مسلم نے روایت کیا، اور اصحاب السنن وغیرہ نے اسے طریق اوّل سے روایت کیا۔ تیسرا طریق: یہ احمد (۲/۵۰۱) اور دارمی (۱/۳۳۰) کے نزدیک ہے، میں نے اس روایت کو ’’الثمر المستطاب‘‘ میں تفصیل سے نقل کیا ہے۔ [1] دوم:… ابوسعید خدری نے بیان کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: (( لَا تُشَدُّ۔‘‘ (ایک روایت میں ہے:لَا تَشُدُّوا) الرِّحَالُ إِلاَّ اِلٰی ثَلَاثَۃِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِی ہٰذَا، وَالْمَسَجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْاَقْصٰی۔)) ’’ثواب کی غرض سے صرف تین مساجد: میری مسجد، مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ ہی کا سفر کیا جائے۔‘‘ شیخین وغیرھما نے اسے روایت کیا۔ اس کے چار طرق ہیں میں نے جنہیں ’’الثمر المستطاب‘‘ میں نقل کیا ہے اور دوسرے الفاظ صحیح مسلم کے ہیں۔ چوتھا طریق: اسے شہر بن حوشب نے روایت کیا، ان سے دو نے روایت کیا: ان میں سے ایک: لیث بن ابی سلیم، ان سے انہوں نے روایت کیا۔ ’’ہم ابوسعید رضی اللہ عنہ سے ملے جبکہ ہم کوہ طور جانا چاہتے تھے، انھوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بغرض ثواب سفر نہ کیا جائے مگر…‘‘ دوم: عبد الرحمن بن بہرام، ان سے انھوں نے روایت کیا:
Flag Counter