Maktaba Wahhabi

610 - 756
پہلے فرد کی اصلاح کی تھی، مجھے اس امت کے اوّل اور شروع کے افراد سے یہ نہیں پہنچا کہ وہ یہ کیا کرتے تھے اور وہ سفر سے آنے والے یا سفر پر جانے والے کے علاوہ دیگر کے لیے مکروہ ہے۔‘‘ ۲: نووی نے اپنی کتاب ’’مناسک الحج‘‘ (۲۹/۲۔ مخطوط) میں فرمایا: ’’مالک رحمہ اللہ نے اہل مدینہ کے لیے ناپسند کیا کہ ان میں سے جب بھی کوئی مسجد میں آئے یا باہر نکلے تو وہ قبر کے پاس کھڑا ہو، انھوں نے فرمایا: یہ تو پردیسیوں کے لیے ہے۔ انھوں نے فرمایا: سفر سے آنے والے یا سفر پر جانے والے کے لیے کوئی مضائقہ نہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کے پاس کھڑا ہو اور وہ آپ پر درود پڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے لیے دعا کرے۔ الباجی نے بیان کیا: مالک نے اہل مدینہ اور پردیسیوں کے درمیان فرق کیا ہے، کیونکہ پردیسیوں نے اس کا قصد کیا ہے، جبکہ مدینہ والے وہاں کے مقامی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماچکے ہیں: ’’اَللّٰہُمَّ لَاتَجْعَلْ قَبْرِی وَثَنًا یُّعْبَدُ‘‘ ’’اللہ! میری قبر کو بت نہ بنانا کہ اس کی پوجا کی جائے۔‘‘ میں نے کہا: امام نووی اور شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے یہ اقوال اس اجماع کے ابطال میں صریح ہیں جسے البوطی نے نقل کیا ہے، بلکہ وہ اس کی عدم مشروعیت پر منہ بولتا ثبوت ہے جسے اس نے ذکر کیا ہے، کہ اس نے علماء پر عام طور پر اور ابن تیمیہ پر خاص طور پر جھوٹ باندھا ہے، جو اس نے روایت کو ان کی طرف منسوب کیا ہے۔ ۲۲۲: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کے لیے سفر: (اس کتاب کی بدعت نمبر ۱۷۳ دیکھیں) [1] ’’أحکام الجنائز (۳۳۳/۲۲۲) ’’تلخیص الجنائز‘‘ (۱۱۰/۲۲۲) قبروں کے لیے رخت سفر باندھنے اور ان کی طرف سفر کرنے کے مسئلے کی تفصیل اور مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کے لیے رخت سفر باندھنے کے مسئلے کی تفصیل[2] ہمارے شیخ رحمہ اللہ نے ’’أحکام الجنائز‘‘ (ص۲۸۵۔۲۹۳) میں ’’وہ امور جو قبروں کے پاس حرام ہیں‘‘ کی فصل کے تحت بیان فرمایا: اس کی طرف سفر کرنا: اور اس بارے میں کئی احادیث ہیں:
Flag Counter