Maktaba Wahhabi

573 - 756
جس سمت میں نماز کے لیے رخ کرنا مستحب ہے، کیا آپ دیکھتے نہیں کہ جب آدمی کو مشرق وغیرہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے سے منع کیا گیا تو اسے دعا کے وقت بھی اس سمت کا رخ کرنے کے قصد سے منع کیا جاتا ہے، بعض لوگ ایسے ہیں جو اپنی دعا کے وقت اس سمت کا قصد کرتے ہیں جس سمت میں کوئی صالح آدمی ہو، خواہ وہ مشرق میں ہو یا کسی اور سمت، یہ کھلی گمراہی اور واضح برائی ہے، جیسا کہ بعض لوگ اس سمت پشت کرنے سے منع کرتے ہیں جس سمت میں کوئی صالح شخص ہو، جبکہ وہ اس سمت پشت کردیتا ہے جس میں بیت اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر ہے! یہ ساری اشیاء بدعات کے زمرے میں آتی ہیں جو دین نصاریٰ کے مشابہ ہیں۔‘‘ انھوں نے اس سے چند سطریں پہلے امام احمد اور مالک کے اصحاب سے ذکر کیا کہ دعا کے لیے قبلہ رخ ہونا مشروع ہے حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قبرکے پاس بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام کے بعد۔ وہی شافعیہ کا مذہب و مسلک ہے، نووی نے ’’المجموع‘‘ (۵/۳۱۱) میں فرمایا: ’’امام ابوالحسن محمد بن مرزوق الزعفرانی جو … کہ محقق فقہاء میں سے تھے … [1] وہ ۵۱۷ھ میں فوت ہوئے ’’تذکرۃ الحفاظ‘‘ للذہبی ۴/۱۲۶۵ نے اپنی کتاب ’’الجنائز‘‘ میں فرمایا: ’’وہ اپنے ہاتھ سے قبر کو چھوئے گا نہ اسے بوسہ دے گا۔‘‘ انھوں نے کہا: ’’یہی دستور رہا ہے۔‘‘ انھوں نے فرمایا: ’’قبروں کو ہاتھ لگانا اور انہیں بوسہ دینا، جیسے اب لوگ کرتے ہیں، شرعاً منکر بدعات میں سے ہے، ایسا کرنے سے بچنا چاہیے اور ایسا کرنے والے کو روکنا چاہیے۔‘‘ انھوں نے فرمایا: ’’جو شخص کسی میّت پر سلام کا قصد کرے تو وہ اس کے چہرے کی جانب سے اس پر سلام کرے، اور جب وہ دعا کا ارادہ کرے تو وہ اس جگہ سے ہٹ کر قبلہ رخ ہوجائے (اور پھر دعا کرے)‘‘ ابوحنیفہ کا بھی یہی مذہب ہے، شیخ الاسلام نے ’’القاعدۃ الجلیلۃ فی التوسل والوسیلۃ‘‘ (ص۱۲۵) میں فرمایا: ’’چاروں اماموں مالک، ابوحنیفہ، شافعی، احمد اور ان کے علاوہ ائمہ اسلام کا مسلک و موقف ہے کہ آدمی جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھے، اور پھر وہ اپنی ذات کے لیے دعا کرنا چاہے تو وہ قبلہ رخ ہوگا، انھوں نے آپ پر سلام پڑھنے کے وقت (رخ کرنے) میں اختلاف کیا ہے، تین ائمہ … مالک، شافعی اور احمد … نے کہا: حجرے کی طرف رخ کرے گا اور آپ کے چہرے کی طرف سے آپ پر سلام پیش کرے گا، جبکہ ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے فرمایا: سلام پیش کرتے وقت حجرے کی طرف رخ نہیں کرے گا، جیسا کہ وہ ان (چاروں اماموں) کے متفقہ موقف کے مطابق دعا کے وقت اس (حجرے) کی طرف رخ
Flag Counter