Maktaba Wahhabi

551 - 756
پڑھے، اور تم میں سے جسے وہاں نماز کا وقت نہ آئے تو وہ وہاں نماز نہ پڑھے۔[1] یہ عمر رضی اللہ عنہ کی فقاہت اور ان کی حکمت و دانائی ہے، جو کہ بہت سے خاص لوگوں پر بھی مخفی ہے چہ جائیکہ ان کے دوسروں کو معلوم ہو۔ اس کی وضاحت یہ ہے: جب یہ فقہاء کے ہاں معلوم ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے افعال اور آپ کی عبادت ظاہرہ میں سنت کی پابندی واجب ہے، اس سنت میں کسی طرح بھی آپ کی مخالفت کا قصد کرنا جائز نہیں، یہ تو کہیں زیادہ حق رکھتا ہے کہ آپ نے اس بارے میں جو نیت کی ہے اس میں آپ کی نیت کی مخالفت کا قصد نہ کیا جائے کیونکہ وہ ان بہت سے دلائل کے مخالف ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کا موجب ہیں۔[2] جب مثلاً یہ معلوم ہے کہ آپ نماز چاشت نفل کی نیت سے پڑھا کرتے تھے تو کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اس میں آپ کی مخالفت کرے اور وہ اسے فرض کی نیت سے پڑھے اور اسی طرح اس کے برعکس کا معاملہ ہے، ہم جس مسئلے پر بات کر رہے ہیں وہ بھی اسی طرح ہے، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جگہ نماز پڑھی اور ہم پر ظاہر نہیں ہوا کہ آپ نے وہاں اللہ کا تقرب حاصل کرنے کے قصد سے نماز پڑھی تھی یا وہ اتفاقاً واقع ہوا تھا، تب اس میں کوئی شک نہیں کہ جو شخص اس جگہ اللہ کا قرب حاصل کرنے کے قصد سے وہاں نماز پڑھتا ہے، تو وہ اس لحاظ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی مخالفت کرتا ہے کہ اس نے ایسا قصد کیا جو آپ نے نہیں کیا، اور اس نے وہ نیت کی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی اور جو اس طرح ہو تو وہ شخص بدعتی ہے اور اس کی بدعت اس پر لوٹا دی جاتی ہے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جس نے ہمارے اس امر میں کوئی نیا کام جاری کیا جو اس میں سے نہیں تو وہ مردود ہے۔‘‘ [3] اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کا قصد کرنا خواہ وہ آپ کے افعال میں ہو یا آپ کی نیتوں میں وہ فتنے اور ہلاکت کا سب سے بڑا سبب ہے، جیسا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فرمان میں صراحت سے بیان ہوا: ﴿فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِہِ اَنْ تُصِیبَہُمْ فِتْنَۃٌ اَوْ یُصِیبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴾(النور:۶۳) ’’ان لوگوں کو جو آپ کے امر کی مخالفت کرتے ہیں اس بات سے ڈر جانا چاہیے کہ وہ کسی فتنے کا شکار نہ ہوجائیں یا انہیں دردناک عذاب نہ پہنچ جائے۔‘‘ عمر کی مذکورہ فقاہت کے لیے یہ بیان یاد رکھو وہ بہت سے اختلافی مسائل میں آپ کی مدد کرے گا، تم اللہ کے
Flag Counter