Maktaba Wahhabi

426 - 756
سلام بن سلیم نے طیالسی (۱۰۲۰) کے ہاں ۔ طحاوی نے ابو احوص کی گزشتہ روایت کے بعد فرمایا: ’’اس میں اس پر دلیل ہے کہ وہ نماز کے آخر میں تھا۔‘‘ میں نے کہا: یہ ابو عوانہ کی روایت میں، جس کی طرف ابھی اشارہ کیا گیا ہے، صریح ہے، کہ انہوں نے کہا: ’’پھر سجدہ کیا، اپنے ہاتھوں کے درمیان سر رکھا، پھر دوسری رکعت پڑھی، پھر بیٹھے، بایاں پاؤں پھیلایا، پھر دعا کی اور بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر رکھا، اور دائیں ہاتھ کو دائیں گھٹنے پر، اور انگشت شہادت سے اشارہ کیا۔‘‘ اس کی اسناد صحیح ہے۔ اسی طرح سفیان ابن عیینہ کی روایت ہے، جو یوں ہے: ’’جب دو رکعتوں میں بیٹھے، آپ نے بایاں پاؤں بچھایا اور دایاں کھڑا کیا، دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھا، اشارے کے لیے اپنی انگلی کھڑی کی، اوراپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ٹانگ پر رکھا۔‘‘ امام نسائی نے (۱/۱۷۳) صحیح سند سے اسے روایت کیا، اور حمیدی (۸۸۵) نے اسی کی مانند۔ میں نے کہا: ان صحیح روایات سے واضح ہوا کہ انگلی کے ساتھ حرکت دینا یا اشارہ کرنا وہ تشہد کے بیٹھنے میں ہے، مطلق بیٹھنا تشہد میں بیٹھنے کے ساتھ مقید ہے، اور روایات کے درمیان جمع و تطبیق کا یہی تقاضا ہے، اور مطلق کومقیدپر محمول کرنے کا قاعدہ اصول فقہ کے علم میں طے شدہ ہے، اسی لیے میری معلومات کے مطابق نماز میں مطلق اشارہ کرنے کے بارے میں سلف میں سے کسی ایک کا بھی قول وارد نہیں ہے اور نہ ہر بیٹھتے وقت، اسی کی مثل سینے پر ہاتھ باندھنے کے بارے میں کہا جائے گا، وہ رکوع سے پہلے قیام میں ہے، [1] اور یہ اسی مذکورہ قاعدے کے مطابق ہی ہے۔ (کہ مطلق کو مقید پر محمول کیا جائے گا) اگر کوئی یہ کہے: عبدالرزاق نے ثوری کے حوالے سے عاصم بن کلیب سے ان کی گزشتہ اسناد کے ذریعے وائل سے روایت کیا … انہوں نے حدیث ذکر کی اور بیٹھنے میں پاؤں بچھانے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا: ’’پھر انہوں نے اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کیا، انگوٹھے کو درمیانی انگلی پر رکھا، اس سے حلقہ بنایا اور اپنی باقی انگلیاں بند کیں، پھر سجدہ کیا اور آپ کے ہاتھ کانوں کے مقابل تھے۔‘‘ تو یہ اپنے ظاہر سے اس پر دلالت کرتا ہے کہ اشارہ دو سجدوں کے درمیان بیٹھنے میں تھا۔ اس لیے کہ انہوں نے اشارے کا ذکر کرنے کے بعدکہا:
Flag Counter