Maktaba Wahhabi

425 - 756
اوّل راجح ہے، جو بیان ہو گا۔ ’’المسند‘‘ (۴/۳۱۶) میں ان کے الفاظ سے عبدالواحد کی روایت سے یہ الفاظ ہیں: ’’جب آپ بیٹھے تو آپ نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا… اور اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کیا۔‘‘ اور ان کی (۴/۳۱۷،۳۱۸) سفیان … ثوری … نے متابعت کی ہے، اور زہیر بن معاویہ نے ان کی متابعت کی ہے، طبرانی (۲۲/۷۸،۸۳،۸۴،۸۵ اور ۹۰) نے ان دونوں کے طریق سے اور دوسروں کے طریق سے اسے روایت کیا۔ ۲… تشہد مشروط اشارہ: وہ’’ المسند‘‘ (۴/۳۱۹) میں شعبہ سے دوسرے طریق سے یوں مروی ہے: ’’جب آپ تشہد کے لیے بیٹھے… آپ نے اپنی انگشت شہادت سے اشارہ کیا، اور درمیانی انگلی کے ساتھ حلقہ بنایا۔‘‘ اس کی سند صحیح ہے، ابن خزیمہ (۶۹۸) نے بھی اسے نقل کیا ہے۔ ابوالاحوص نے طحاوی کے ہاں ’’شرح المعانی‘‘ (۱/۱۵۲) میں اور طبرانی نے ’’المعجم الکبیر‘‘ (۲۲/۳۴/۸۰) میں اس کی متابعت کی ہے، اور یہ اضافہ نقل کیا ہے: ’’پھر دوسری سے اشارہ کرنے لگے۔‘‘ اورزائدہ بن قدامہ نے ان دونوں کی ان الفاظ سے متابعت کی ہے: ’’آپ نے ایک حلقہ بنایا، پھر اپنی انگلی اٹھائی، میں نے آپ کو اسے حرکت دیتے ہوئے اور اس کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے دیکھا۔‘‘ اصحاب السنن میں سے ’’ابو داود ودیگر نے اسے روایت کیا، احمد (۴/۳۱۸) اور طبرانی (۲۲/۳۵/۸۲) نے روایت کیا، ابن خزیمہ، ابن حبان، ابن الجارود، النووی اور ابن القیم نے اسے صحیح قرار دیا، اور وہ صحیح ابوداود (۷۱۷) میں منقول ہے۔ اور ابو عوانہ نے اسی طرح ان کی متابعت کی ہے، اور اس میں ہے: ’’پھر آپ نے اشارہ کیا/آپ نے دعا کی۔‘‘ طبرانی (۲۲/۳۸/۹۰) نے اسے روایت کیا۔ اور ابن ادریس نے اسی کی مثل۔ اور ابن حبان (۴۸۶) نے اسے روایت کیا۔
Flag Counter