وقوع کی خبر دی گئی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے علی [1] فاطمہ اور حسن و حسین پر چادر ڈالی، پھر فرمایا:
’’اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، ان سے ناپاکی دور کر دے اورانہیں خوب اچھی طرح پاک کر دے۔‘‘ (صحیح مسلم، عن عائشہ)
اہل السنن نے اسے اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے بیان کیا، اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ناپاکی دور کرنے اور پاک کرنے پر قادر ہے، وہ بندوں کے افعال کاخالق ہے، اس سے معتزلہ کی تردید ہوتی ہے۔
اور اس سے جو واضح ہوتا ے وہ یہ ہے کہ آیت امر و نہی کو شامل ہے۔ سیاق کلام میں اس کا فرمان ہے:
﴿یٰنِسَآئَ النَّبِیِّ مَنْ یَّاْتِ مِنْکُنَّ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ یُّضٰعَفْ لَہَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرًا وَ مَنْ یَّقْنُتْ مِنْکُنَّ لِلّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَ تَعْمَلْ صَالِحًا نُّؤتِہَآ اَجْرَھَا مَرَّتَیْنِ وَ اَعْتَدْنَا لَہَا رِزْقًا کَرِیْمًا یٰنِسَآئَ النَّبِیِّ لَسْتُنَّ کَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآئِ اِنِ اتَّقَیْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَیَطْمَعَ الَّذِیْ فِیْ قَلْبِہٖ مَرَضٌ وَّ قُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاھِلِیَّۃِ الْاُوْلٰی وَ اَقِمْنَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتِیْنَ الزَّکٰوۃَ وَ اَطِعْنَ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیْرًا وَاذْکُرْنَ مَا یُتْلٰی فِیْ بُیُوْتِکُنَّ مِنْ اٰیٰتِ اللّٰہِ وَ الْحِکْمَۃِ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ لَطِیْفًا خَبِیْرًا﴾ (الاحزاب: ۳۰۔ ۳۴)
’’نبی کی ازواج! تم میں سے جو کوئی کھلی ہوئی ناشائستہ حرکت کی مرتکب ہو گی۔ اس کو دگنی سزا دی جائے گی، اور اللہ کے نزدیک یہ آسان ہے۔ اور تم میں سے جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گی اور نیک عمل کرے گی ہم اس کو اس کا دہرا اجر دیں گے، اور ہم نے اس کے لیے عزت کی روزی تیار کر رکھی ہے۔ نبی کی بیویو! تم دوسری عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تمہیں پرہیزگاری منظور ہے تو نرمی اور لوچ سے بات نہ کیا کرو۔ ورنہ وہ شخص کہ جس کے دل میں کھوٹ ہے وہ (غلط) توقعات پیداکرلے گا اوربات چیت کرو تو جچی تلی، اور اپنے گھروں میں ٹک کر بیٹھی رہو، اور اگلے زمانہ جاہلیت کی طرح بناؤ سنگار نہ دکھاتی پھرو اور نماز ادا کیا کرو اور زکوٰۃ دیا کرو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت اختیار کرو، پیغمبر کے گھرانے کے لوگو! اللہ چاہتا ہے تم سے ناپاکی کو دور رکھے اور تمہیں خوب
|