مطرف کی روایت سے نقل کرتے ہوئے ذکر کیا اور اس کے شروع میں رقم (۳۸) ہے، پھر کہا:
’’اس کی مثل زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی روایت ہے…‘‘
پس انہوں نے اسے ذکر کیا، اور اسے (۳۹) نمبر دیا، پھر ان دونوں کے مصادر بیان کرتے ہوئے ان دونوں پر تبصرہ کیا، تو اس نے اس وجہ سے وہم پیدا کیا کہ وہ دونوں حدیثیں اسناد کے لحاظ سے الگ الگ ہیں! جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے؛ کیونکہ ان دونوں میں سے ہر ایک کی اسناد کا مدار اسلمی پر ہے، جیسا کہ اس کا بیان گزرا، اس معاملے میں جو غایت ہے وہ یہ ہے کہ راوی کبھی اسے زیاد بن مطرف عن زید بن ارقم سے روایت کرتا تھا اور کبھی وہ اس میں زید بن ارقم کا ذکر نہیں کرتا تھا اور اسے زیاد بن مطرف پر موقوف رکھتا تھا اور اس کی اسناد میں اضطراب کی وجہ سے حدیث کے ضعف کی تاکید پیدا ہوتی ہے جیسا کہ بیان ہوا۔
(۲)… یہ کہ اس نے حدیث کے لیے امام حاکم کی تصحیح بیان کی ہے لیکن اس کے بعد اس کی علت بیان نہیں کی، یا کم از کم اس نے اس کی تنقید میں امام ذہبی کا کلام نقل نہیں کیا، اور اس کے صحیح ہونے کے وہم پیدا کرنے میں اضافہ کیا کہ اس نے حافظ سے ان کا قول ’’الاصابہ‘‘ میں نقل کردیا۔
’’میں نے کہا: ’’اس کی اسناد میں یحییٰ بن یعلی المحاربی ہے اور وہ کمزور (ضعیف) ہے۔‘‘
عبد الحسین نے یوں کہہ ان کی گرفت کی:
’’میں کہتا ہوں: یہ عسقلانی جیسے شخص کی طرف سے عجیب ہے، کیونکہ یحییٰ بن یعلی المحاربی بالاتفاق ثقہ ہے، بخاری اور مسلم نے اس سے روایت لی ہے۔‘‘
میں کہتا ہوں: اس عجیب سے زیادہ غریب و عجیب یہ ہے کہ عبد الحسین اپنا کلام اس طرح پیش کرتاہے کہ وہ وہم پیدا کرسکے کہ حافظ نے المحاربی کی کمزوری اور ضعف بیان کیا ہے، حالانکہ وہ جانتا ہے کہ اس ضعف بیان کرنے کا مقصد وہ اسلمی ہے نہ کہ المحاربی، اس لیے کہ یہ امام بخاری اور مسلم کا شیخ ہونے کے ساتھ ساتھ، حافظ نے ’’التقریب‘‘ میں خود انہیں ثقہ قرار دیا ہے، اور انہوں نے ہی الاسلمی کو ضعیف قرار دیا ہے، انہوں نے پہلے (المحاربی) کے سوانح حیات میں فرمایا:
یحییٰ بن یعلی بن الحارث المحاربی الکوفی ثقہ ہیں، وہ نویں طبقہ کے صغار میں سے ہیں، سن سولہ میں وفات پائی اور انہوں نے اس کے بعد ایک اور سوانح حیات بیان کی:
’’یحییٰ بن یعلی الاسلمی الکوفی شیعہ ضعیف ہے، وہ نویں طبقہ سے ہے۔‘‘
اور یہ کس طرح سمجھا جائے کہ حافظ نے محاربی، جس کا ذکر ہوا، کی تضعیف کا قصد کیا ہو، جبکہ وہ اس کی توثیق اور صحیح البخاری کے راوی ہونے پر متفق ہیں، جس (صحیح بخاری) کی خدمت و شرح اور اس کے راویوں کے سوانح
|