’’دین میں نئے نئے کام جاری کرنے سے اجتناب کرو، بے شک ہر نیا کام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ [1] اور دوسری حدیث میں ہے: ’’ہر گمراہی کا انجام جہنم ہے؟ [2] بہت سے لوگوں کا اس طرح کی جزئیت کے بارے میں ایک خاص موقف ہے، وہ کہتے ہیں: اس سے کیا ہوتا ہے؟! (اس میں کیا ہے؟) وہ تو محض اس قرآن
کریم کے لیے احترام و تعظیم ہے! ہم انہیں کہتے ہیں: تم ٹھیک کہتے ہو، اس میں قرآن کریم کے لیے احترام اور تعظیم ہے، لیکن کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ احترام اور تعظیم پہلے لوگوں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور تابعین، تبع تابعین اور ان کے بعد والوں پر مخفی رہی؟ کوئی شک نہیں کہ جواب وہی ہو گا جو علمائے سلف نے کہا: اگر وہ خیر و بھلائی اور نیکی کا کام ہوتا تو وہ اسے ہم سے پہلے بجا لاتے۔
یہ چیز، اور دوسری چیز: کیا کسی چیز کو چومنے میں اصل جواز ہے یا اصل منع ہے؟
یہاں صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت ذکر کرنا انتہائی ضروری ہے، تا کہ جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ نصیحت حاصل کر لے، اور آج مسلمانوں کی اپنے سلف صالحین سے، ان کے فہم سے اور ان کو پیش آنے والے معاملات کو حل کرنے کی حکمت سے دوری کو جان لے۔
وہ حدیث عابس بن ربیعہ سے ہے، انہوں نے کہا: میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حجر اسود کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا اور وہ فرما رہے تھے:
((اِنِّیْ لَأَ عْلَمُ أَنَّکَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ، فَلَوْلَا اَنِّی رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم یُقَبِّلُکَ مَا قَبَّلْتُکَ)) [3]
’’میں خوب جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے، تو نقصان پہنچا سکتا ہے نہ نفع، اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔‘‘
الفاروق کے اس کلام: ’’اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا‘‘ کا کیا معنی ہے؟!
تو عمر نے حجر اسود کو کیوں بوسہ دیا، وہ جیسا کہ صحیح حدیث میں آیا ہے: ’’حجر اسود جنت سے ہے‘‘؟![4] تو کیا انہوں نے اسے اس سے صادر ہونے والے فلسفہ کے پیش نظر بوسہ دیا، تا کہ وہ کہیں جیسا کہ کسی مسئلے میں قائل کہتا ہے: یہ اللہ کا کلام ہے اور ہم اسے بوسہ دیتے ہیں؟! کیا عمر فرماتے: یہ پتھر آثار جنت میں سے ایک اثر ہے جس کا متقی لوگوں سے وعدہ کیا گیا ہے تو میں اسے بوسہ دیتا ہوں، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نص کی ضرورت نہیں جو مجھے
|