Maktaba Wahhabi

641 - 756
ہیں۔ مثلاً قبروں کو پھولوں کے سہروں (پھولوں کی چادروں) اور پھولوں سے سجانا، حتیٰ کہ بعض ثقہ حضرات نے مجھے بتایا کہ اس نے پھولوں کا ایک سہرا دیکھا جو کہ بالکل واضح طور پر صلیب کی شکل میں تھا اور وہ ایک مسلمان کی قبر پر رکھا ہوا تھا۔ الی اللہ المشتکی اور انھوں نے ’’صحیح الأدب المفرد‘‘ (ص۲۷۵۳) میں حدیث رقم (۷۳۵) کے تحت بیان کیا اور انھوں نے جابر کی روایت کا ایک حصہ بیان کیا اور ان کے حوالے سے بیان کیا: ’’اس طریق میں (شاخ کے) دو ٹکڑے رکھنے کی تعلیل ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: (( فَأَحْبَبْتُ بِشَفَاعَتِیْ اَنْ یُرَفَّہَ عَنْہُمَا مَا دَامَ الْغُصْنَانِ رَطْبَیْنِ۔)) ’’میں نے اپنی شفاعت (دعا) کے ذریعے پسند کیا کہ جب تک دونوں شاخیں تر رہیں ان سے عذاب دور کردیا جائے۔‘‘
Flag Counter