Maktaba Wahhabi

497 - 756
’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب منبر پر چڑھتے تھے تو بلال اذان دیتے تھے، جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبے سے فارغ ہوتے تو نماز پڑھتے تھے، اور اذان اوّل بدعت ہے۔‘‘ ابو طاہر مخلص نے اپنے ’’فوائد‘‘ (ورقۃ ۲۲۹/ ۱۔۲) میں اسے روایت کیا ہے۔ خلاصہ: ہم سمجھتے ہیں کہ اذان محمدی پر ہی اکتفا کیا جائے، اور یہ امام کے آنے اور اس کے منبر پر چڑھ جانے کے وقت ہو‘ اور یہ عثمان کے اضافے کی وجہ جواز کے سبب کے خاتمہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کے لیے ہو۔
Flag Counter