ابراہیم سے تفرد ہے، اور ابوحمزہ کا نام میمون قصاب ہے، اور وہ بالاتفاق ضعیف ہے، کسی ایک نے اس کی توثیق نہیں کی، اسے اس کے ساتھ معلول قرار دینا ’شیخ البزار محمد بن مرد اس کے اس دعویٰ کہ وہ مجہول ہے، کے ساتھ معلول قرار دینے سے زیادہ بہتر ہے، حفاظ کی ایک جماعت نے اس سے روایت کیا ہے، ان میں سے بخاری نے ’’جزء القراءۃ‘‘ میں روایت کیا ہے، اور ابن حبان نے اپنی ’’ثقات‘‘ (۹/۱۰۷) میں بیان کیا: ’’وہ مستقیم الحدیث ہے۔‘‘
لیکن اسے وہ تقویت پہنچاتا ہے جسے ابن ابی شیبہ نے صحیح سند سے ابراہیم سے روایت کیا ہے۔ انہوں نے کہا: عبد اللہ نے فرمایا:
’’ان محاریب سے بچو، ابراہیم ان میں (نماز کے لیے) کھڑے نہیں ہوتے تھے۔‘‘
میں نے کہا: یہ ابن مسعود سے صحیح ثابت ہے، ابراہیم سے مراد ابن یزید نخعی ہیں، اگرچہ انہوں نے ابن مسعود سے نہیں سنا، وہ ان سے ظاہر میں مرسل ہے، مگر یہ کہ ائمہ کی ایک جماعت نے ان کی مراسیل کو صحیح قرار دیا ہے، اور بیہقی نے اسے اس کے ساتھ مخصوص کیا ہے جو انہوں نے ابن مسعود سے مرسل روایت کی ہے۔
میں نے کہا: یہ تخصیص درست ہے، جب اعمش نے روایت کیا، انہوں نے کہا:
میں نے ابراہیم سے کہا: ابن مسعود سے مجھے سند بیان کرو تو ابراہیم نخعی نے کہا:
’’جب میں تمھیں کسی آدمی کے حوالے سے عبد اللہ سے روایت بیان کروں تو وہ وہ ہے جو میں نے سنی ہے اور جب میں کہوں: عبد اللہ نے فرمایا: تو وہ کسی کے حوالے سے عبد اللہ سے ہے۔‘‘
حافظ نے اسے ’’التہذیب‘‘ میں معلق روایت کیا ہے، طحاوی (۱/۱۳۳) نے اسے موصولاً روایت کیا ہے، ابن سعد نے ’’الطبقات‘‘ (۶/۲۷۲) میں اور ابوزرعہ نے ’’تاریخ دمشق‘‘ (۱۲۱/۲) میں ان سے صحیح سند سے روایت کیا ہے۔
میں نے کہا: یہ اثر ابراہیم نے اس میں بیان کیا: ’’عبد اللہ نے کہا:
’’انہوں نے اسے ایک جماعت کے طریق سے ان سے حاصل کیا اور وہ ابن مسعود کے اصحاب ہیں، نفس ان کی روایت کے لیے مطمئن ہے، کیونکہ وہ ایک جماعت ہے، اگرچہ وہ غیر معروف ہیں، تابعین پر صدق کے غلبہ کے لیے اور خاص طور پر ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب۔
پھر ابن ابی شیبہ نے سالم بن ابی الجعد سے روایت کیا، انہوں نے کہا:
’’مساجد میں مذابح (محاریب) نہ بناؤ۔‘‘ اس کی اسناد صحیح ہے۔
پھر انہوں نے موسیٰ بن عبیدہ سے صحیح سند سے روایت کیا، انہوں نے کہا:
|