Maktaba Wahhabi

375 - 756
’’انہوں نے مونچھوں اور داڑھی کے کچھ بال کترے۔‘‘ ابن جریر نے اسے بھی صحیح اسناد یا کم از کم حسن اسناد سے روایت کیا۔ (۵)… مجاہد سے اسی کی مثل ان الفاظ سے مروی ہے: ’’مونچھیں کترنا… اور داڑھی کترنا۔‘‘ ابن جریر نے اسے بھی صحیح سند سے روایت کیا ہے۔ (۶)… المحاربی (عبدالرحمن بن محمد) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک آدمی کو ابن جریج سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿ثُمَّ الْیَقْضُوْا تَفَثَہُمْ﴾ (الحج: ۲۹) کی تفسیر کے متعلق پوچھتے ہوئے سنا: انہوں نے فرمایا: ’’داڑھی اور مونچھوں کے کچھ بال کترنا…‘‘ ابن جریر نے اسے بھی صحیح سند سے روایت کیا ہے۔ (۷)… ’’مؤطا‘‘ میں ہے، کہ انہیں خبر پہنچی: کہ سالم بن عبداللہ جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تھے، وہ قینچی منگواتے، تو وہ سوار ہونے سے پہلے اور احرام باندھنے سے پہلے اپنی مونچھیں کترتے اور اپنی داڑھی کے کچھ بال کترتے تھے۔ (۸)… ابو ہلال سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک شیخ –– میرا خیال ہے اہل مدینہ میں سے تھے–– نے ہمیں بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے ابو ہریرہ کو دیکھا وہ اپنی داڑھی کے دونوں اطراف سے کترتے تھے، انہوں نے کہا: میں نے انہیں دیکھا انہوں نے داڑھی کو مہندی لگائی ہوئی تھی۔ ابن سعد نے اسے ’’الطبقات‘‘ (۴/۳۳۴) میں روایت کیا: میں نے کہا: یہ شیخ المدنی، میرے خیال میں وہ عثمان بن عبیداللہ ہیں، کیونکہ ابن سعد نے ان کے بعد ان کی صحیح سند کے ساتھ احادیث روایت کیں، وہ سند یہ ہے: عن ابن ابی ذئب، عن عثمان بن عبیداللّٰہ، انہوں نے کہا: میں نے ابو ہریرہ کو داڑھی کو (مہندی لگا کر) پیلا کرتے ہوئے دیکھا۔ ابن ابی حاتم نے اسے اپنی کتاب (۳/۱/۱۵۶) میں ذکر کیا، تو انہوں نے کیا: ’’عثمان بن عبیداللہ بن ابی رافع، سعید بن العاص المدینی کے آزاد کردہ غلام ہیں، اور کہا گیا: سعد بن ابی وقاص کے آزاد کردہ غلام ہیں، انہوں نے ابو ہریرہ، ابو قتادہ، ابن عمر اور ابو اسید کو داڑھیاں پیلی کرتے ہوئے دیکھا۔ ابن ابی ذئب نے ان سے روایت کیا۔‘‘
Flag Counter