Maktaba Wahhabi

232 - 756
جان لیجیے کہ شیعہ … بیان کردہ احادیث کے خلاف … کہتے ہیں کہ مذکورہ آیت غدیر (خُم) کے روز علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی، اور وہ اس بارے میں متعدد روایات ذکر کرتے ہیں ان میں سے زیادہ تر مرسل اور معضل ہیں، ان میں سے ابو سعید خدری کی روایت ہے، جو کہ ان سے صحیح ثابت نہیں جیسا کہ میں نے اسے ’’الضعیفۃ‘‘[1] (۴۹۲۲) میں ثابت کیا ہے، دوسری روایات جن کی طرف عبدالحسین شیعی نے اپنی ’’مراجعات‘‘ (ص۳۸) میں ان کی اسانید کی تحقیق کیے بغیر‘ ان کی طرف اشارہ کیا ہے، جیسا کہ اس کی اپنی کتاب کی تمام احادیث کے بارے میں عادت ہے، کیونکہ اس کی غایت ہر اس چیز کو جمع کرنا ہے جو اس کے مذہب کے حق میں گواہی دے، خواہ وہ ان کے قاعدے: ’’الغایۃ تبرر الوسیلۃ‘‘ کے تحت صحیح ہو یا نہ ہو! لہٰذا اس سے اور اس کی روایات سے محتاط رہو، فقط یہی نہیں۔ بلکہ وہ قارئین سے تدلیس کرتا ہے اگر میں یہ نہ کہوں کہ وہ ان سے جھوٹ بولتا ہے کیونکہ اس نے ابو سعید کی روایت کی تخریج میں اس جگہ جس طرف اشارہ کیا گیا ہے منکر بلکہ باطل بات کہی ہے: ’’اسے کئی اصحاب السنن… جیسے امام الواحدی… نے روایت کیا ہے۔‘‘ اس کے جھوٹ کی وجہ: اس علم کے ابتدائی طالب علم جانتے ہیں کہ الواحدی سنن اربعہ (ابوداؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ) کے مؤلفین میں سے نہیں، وہ تو ایک مفسر ہے، وہ اپنی اسانید سے روایت کرتا ہے خواہ صحیح ہویا نہ ہو، اور ابوسعید کی روایت انہی میں سے ہے جو صحیح نہیں، اس نے اسے اس طریق سے روایت کیا ہے جس میں متروک اور شدید ضعف ہے: جیسا کہ ’’ضعیفہ‘‘ میں اس جگہ جس طرف اشارہ کیا گیاہے یہ واضح کیا گیا ہے۔ یہ قدیم و جدید شیعوں کی عادت ہے کہ وہ اہل السنہ کے خلاف جھوٹ بولنے کوجائز سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ وہ اپنی کتابوں اور خطبوں میں اس کا عملی ثبوت دیتے رہتے ہیں، اورانہوں نے وضاحت کی کہ وہ تقیہ کے لیے اسے حلال سمجھتے ہیں، جیسا کہ خمینی نے اپنی کتاب ’’کشف الاسرار‘‘ (ص ۱۴۷۔ ۱۴۸) میں اس کی صراحت کی ہے۔ اور یہ کسی پر مخفی نہیں کہ تقیہ جھوٹ کی ایک قسم ہے، اس لیے ان کے متعلق بہت سے زیادہ جاننے والی شخصیت شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’شیعہ تمام گروہوں سے سب سے زیادہ جھوٹے ہیں۔‘‘ اور میں نے بذات خود ان کے بعض مؤلفین میں ان کے جھوٹ دیکھے ہیں، خاص طور پر یہ عبدالحسین، اور ثبوت آپ کے سامنے ہے، کیونکہ وہ اس کے مذکورہ ایک جھوٹ سے بھی بڑا جھوٹ ہے، اس نے قارئین کو وہم میں ڈالا کہ اہل السنہ کے نزدیک وہ حدیث جس کی علت بیان نہ کی گئی ہو وہ تسلیم شدہ روایات میں سے ہوتی ہے، اور اس نے اس کے کثرت طرق کا دعویٰ کیا ہے، جھوٹ میں خمینی اس (عبدالحسین) سے بھی بڑھ کر تھا، اس نے اس
Flag Counter