Maktaba Wahhabi

193 - 756
۷: معتزلہ کی گمراہیوں میں سے ان کا یہ کہنا بھی ہے کہ قرآن مخلوق ہے۔ ۸: بعض معتزلہ نے شادی شدہ زانی کو رجم کرنے سے انکار کیا ہے۔ ۹: معتزلہ اور جہمیہ کہتے ہیں: اللہ ہر جگہ ہے، عرش پر نہیں۔ ۱۰: معتزلہ اور ان کا عقلی طور پر کسی چیز کو اچھا اور برا ثابت کرنا اور عقل کو فیصل ماننا اور صحیح احادیث کو محض اس لیے ردّ کردینا کہ وہ ان کی خواہشات کے خلاف ہیں اور یہ رد اصلاً ہو یا جب وہ انھیں ان کی اصل سے ردّ نہ کرسکیں تو پھر تاویل کے طور پر ردّ کرنا۔ ۱۱: معتزلہ اور ان کا کہنا: کہ قرآن کی ابتداء اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوئی۔
Flag Counter