Maktaba Wahhabi

185 - 756
اور غرائب لغات کے ذریعے ان کے حقائق سے بدل کر استنباط کرنا۔ تو اس ظن فاسد نے یہ نظریہ واجب کیا، جس کا مضمون ہے اسلام کو پس پشت ڈالنا، انہوں نے طریقہ سلف پر جھوٹا الزام لگایا، اور طریقہ خلف کو درست قرار دینے میں گمراہ ہوئے، پس انہوں نے دو باطل چیزوں کو جمع کردیا: طریقہ سلف کے متعلق لاعلمی اور ان پر جھوٹ باندھنا اور ان کے علاوہ دوسروں کے طریقے کو درست قرار دینے کے متعلق جہل و گمراہی۔‘‘ پھر انہوں نے حافظ ابن رجب کے کلام سے ان کی کتاب ’’فضل علم السلف علی علم الخلف‘‘ میں استدلال کیا، جو چاہے اس کا مطالعہ کرے۔ اور وہ گمان جسے مخالفین نے اختیار کیا: وہ اس سے ہے جس کا مذہب سلف کے خلاف مذہب خلف کی تائید کرنے والے تکرار سے ذکر کرتے ہیں اور بعض اسلامی مصنّفین جن کے پاس اقوال سلف کے متعلق علم نہیں وہ اس کے صحیح ہونے کا گمان کرتے ہیں اور اسے ’’تفویض‘‘ کا نام دیتے ہیں، اور وہ اس میں سے ہے جسے الکوثری ان کی طرف جھوٹ کے طور پر منسوب کرتا ہے، وہ ’’السیف الصیقل‘‘ (ص۱۳) پر اپنے تبصرے میں کہتا ہے: ’’جس پر سلف ہیں وہ اللہ کی کتاب اور سنت مشہورہ میں اللہ کی صفات کے بارے میں جو وارد ہے وہ تنزیہ کے ساتھ معنی میں کسی غور وخوض اور مراد کی تعیین کے بغیر زبان چلانا ہے۔‘‘ اور اس نے اس معنی کو دوسری جگہوں پر دہرایا ہے، ان میں سے ص۱۳۱۔۱۴۵ بھی ہیں، اور اس کے طریقے پر اس کا ساتھی چلا جو نصوص کی تحریف پر اس کی معاونت کرتا، یہ امام بیہقی کی کتاب ’’الاسماء والصفات‘‘ پر تعلیق میں ہے، یہ اس کی کتاب کی تقدیم میں ہے۔ اس نے کتاب کا نام رکھا ہے: ’’فرقان القرآن بین صفات الخالق وصفات الأکوان‘‘ میری مراد شیخ سلامہ القضاعی العزامی ہے، انہوں نے اس کے مانند کئی جگہوں پر ذکر کیا ہے، البتہ اس نے یہ کہا: ’’زیادہ تر سلف اس معنی مراد کو بیان کرنے سے باز رہے ہیں جو حق تعالیٰ کی شان کے لائق ہے۔‘‘ اسی طرح اس نے ص (۹۴) پر اور اسی کے مانند ص (۸۱، ۵) پر، اس نے زیادہ تر سلف کی طرف منسوب کیا ہے کہ وہ اس معنی کو بیان کرنے سے باز رہتے ہیں جو حق تعالیٰ کی شان کے لائق ہے، کیا یہ اللہ تعالیٰ کے متعلق ان کی طرف سے جہالت ہے یا کتمانِ علم ہے؟ تو انہوں نے دونوں میں سے جو بھی جواب دیا، تو وہ اسی طرح ہے جیسے کہا گیا: ان دونوں میں سے زیادہ شیریں کڑوا ہے، اور اللہ عظیم نے سچ فرمایا: ﴿ذٰلِکَ مَبْلَغُہُمْ مِّنَ الْعِلْمِ﴾ (النجم:۳۰) ’’یہ ان کا مبلغِ علم ہے۔‘‘
Flag Counter