Maktaba Wahhabi

117 - 756
کردیا جو صحیح اسانید سے ثابت ہیں۔ پھر یہ شرائط ہمارے موقف کو ترجیح دیتی ہیں کہ جمہور وہ معنی مراد نہیں لیتے جسے ہم نے ابھی ترجیح دی ہے، کیونکہ اس میں ان شرائط میں سے کسی چیز کی بھی شرط نہیں جیسا کہ واضح ہے۔ میرا خیال ہے کہ الحافظ رحمہ اللہ مرجوح معنی کے ساتھ، ضعیف پر عمل کے عدم جواز کی طرف میلان رکھتے ہیں جیسا کہ انہوں نے مذکورہ بالا سطور میں فرمایا: ’’…حدیث پر عمل کرنے میں احکام یا فضائل میں کوئی فرق نہیں، یہ سب شر ع ہیں۔‘‘ اور یہ درست بات ہے، کیونکہ ضعیف حدیث جسے تقویت پہنچانے والی کوئی چیز نہ ملے تو احتمال ہے کہ وہ ضعیف ہوگی، بلکہ غالب طور پر وہ کذب اور موضوع ہوگی۔ بعض علماء نے حتمی طور پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے زمرے میں آتا ہے: ’’…وہ سمجھتا ہے کہ وہ کذب ہے۔‘‘ اسی لیے حافظ نے اپنے قول ’’تو اس کا کیا حال ہے جو اس پر عمل کرتا ہے؟‘‘ کے ذریعے اس پر تبصرہ کیا ہے۔ اس کی وہ تائید کرتا ہے جو ’’تمام المنۃ‘‘ میں ابن حبان کے حوالے سے گیارھویں قاعدے میں نقل ہوچکا ہے۔ ’’اپنی روایت کے بارے میں شک کرنے والا ہر راوی کہ وہ صحیح ہے یا غیر صحیح، اس حکم (کی وعید) میں داخل ہے۔‘‘ لہٰذا ہم وہی کہیں گے جس طرح حافظ نے فرمایا: ’’اس پر عمل کرنے والا کس طرح ہوگا…؟!‘‘ یہ حافظ کی اپنے قولِ مذکور کی مراد کی توضیح ہے اور یہ کہنا کہ ان کی مراد موضوع حدیث ہے، یہ کہ وہ اس پر عمل کرنے میں احکام یا فضائل میں کوئی فرق نہیں کرتے، جیسا کہ حلب کے ہم عصر بعض مشایخ نے کہا ہے، تو وہ حافظ کے سیاق کلام سے بہت دور ہے، وہ ضعیف حدیث کے بارے میں ہی ہے نہ کہ موضوع کے بارے میں جیسا کہ مخفی نہیں! ہم نے جو ذکر کیا وہ اس کے منافی نہیں کہ حافظ نے ضعیف پر عمل کرنے کی شرائط ذکر کی ہیں جیسا کہ شیخ کا خیال ہے کیونکہ ہم کہتے ہیں: حافظ نے انہیں ان لوگوں کے لیے ذکر کیا جن کے بارے میں انہوں نے ذکر کیا کہ وہ فضائل میں احادیث بیان کرنے میں نرمی سے کام لیتے ہیں جبکہ وہ موضوع نہ ہوں، گویا کہ وہ انہیں کہتے ہیں: جب یہ دیکھو تو تمہیں چاہیے کہ تم ان شرائط کے ساتھ مقید کرو، یہی ہے جو میں نے اس قاعدے میں کیا ہے، اور حافظ نے صراحت نہیں کہ وہ ان شرائط کے ساتھ جواز میں ان کے ساتھ ہیں، خاص طور پر کہ انہوں نے اپنے کلام کے آخر پر
Flag Counter