Maktaba Wahhabi

55 - 756
خاطر بچوں کو مسجد میں آنے سے روکنا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک بدعت ہے، کیونکہ وہ اس صورتِ حال کے خلاف ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھی، جیسا کہ کتب حدیث میں اس کے موقع ومحل پر اس کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ دیکھئے: ہماری کتاب: ’’صفۃ صلاۃ النبی صلي الله عليه وسلم ‘‘ (ص:۷۳، ط:۳) اس لیے بدعات سے آگاہی حاصل کرنا اہل علم پر امر واجب ہے، ان میں سے ایک گروہ نے اس کا بیڑہ اٹھایا ہے، انہوں نے اس باب میں بہت سی کتابیں تالیف کی ہیں، ان میں سے بعض بدعات کے اصول وقواعد کے بارے میں ہیں۔ [1] ان میں سے بعض ان کی فروع کے متعلق ہیں، جبکہ ان میں سے بعض میں دونوں اقسام جمع ہیں، میں نے ان سب کا مطالعہ کیا ہے اور میں نے ان کے ساتھ حدیث و فقہ اور ادب وغیرہ کے متعلق دوسری سینکڑوں کتابیں پڑھی ہیں اور میں نے ان میں سے بدعات کے بارے میں عظیم مواد جمع کیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ مجھ سے پہلے کسی نے ایسی کتاب تالیف کی ہو اور یہی میری کتاب ’’قاموس البدع‘‘ کی بنیاد [2] ہے جس کے متعلق میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ میرے لیے آسانی پیدا کرے کہ میں اس کی تنقیح و تصنیف کرسکوں اور اسے لوگوں کی خدمت میں پیش کرسکوں۔
Flag Counter