Maktaba Wahhabi

435 - 485
تقویٰ و نصرت صلوٰۃ و اعمالِ صالحہ اور رحمت کے ساتھ صبر کی مقرونیت کی چار قسمیں اور فوائد قسم اول:… صبر اور تقویٰ و نصرت: خدا تعالیٰ نے اکثر جگہ صبر و تقویٰ کو یک جا بیان فرمایا ہے۔ یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ وہ انسان کے دشمنوں پر، خواہ وہ محارب و معاہد کفار ہوں یا منافق یا ظالم مسلمان، اس کی نصرت و امداد فرماتا ہے اور اس شخص کا انجام بہتر ہوتا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے: ﴿بَلٰٓی اِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا وَیَاْتُوْکُمْ مِّنْ فَوْرِہِمْ ہٰذَا یُمْدِدْکُمْ رَبُّکُمْ بِخَمْسَۃِ اٰلٰفٍ مِّنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ مُسَوِّمِیْنَ ﴾ (آل عمران:۱۲۵) ’’ہاں ! اگر تم صبر و تقویٰ سے کام لو توخواہ یہ کفار اس قدر جوش و خروش سے بھی لڑنے آئیں خدا تعالیٰ تمہاری پانچ ہزار نشان دار فرشتوں سے امداد فرمائے گا۔‘‘ دوسری جگہ ارشاد ہے: ﴿لَتُبْلَوُنَّ فِیْٓ اَمْوَالِکُمْ وَ اَنْفُسِکُمْ وَ لَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ مِنْ قَبْلِکُمْ وَ مِنَ الَّذِیْنَ اَشْرَکُوْٓا اَذًی کَثِیْرًا وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوْر﴾ (آل عمران:۱۸۶) ’’آئندہ تمہاری مال و جان میں آزمائش ہو گی اور اہل کتاب سے بھی بے شمار دل آزار باتیں سننی پڑیں گی۔نیز مشرکوں سے بھی بہت سی مصیبتیں برداشت کرنا ہوں گی۔ لیکن اگر صبر و تقویٰ سے کام لو تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے۔‘‘
Flag Counter