Maktaba Wahhabi

486 - 485
فصل: خواہشات سے مخلصی کے پچاس طریقے ۱۔ شریف و غیور انسان کا عزم و استقلال، جو حصولِ فوائد و دفعِ مضرات پر اسے ہر وقت آمادہ و برانگیختہ رکھے۔ ۲۔ صبر کا ایک کڑوا گھونٹ، جسے حلق سے اتارتے وقت نفس کو قابو میں رکھا جائے۔ ۳۔ طبیعت میں کڑوا گھونٹ پینے کی قوت و شجاعت جس سے پوری جرأت و بہادری کے ساتھ اس کو پی سکے، اور شجاعت تمام تر ایک ساعت کے صبر کا نام ہے۔ بہترین زندگی بھی وہی ہے جو انسان کو صبر سے حاصل ہو۔ ۴۔ جرعۂ صبر سے جو شفا و نتیجہ بہتر برآمدہو گا اس کا تصور۔ ۵۔ پیرویِ خواہشات کی تھوڑی سی لذت پر کئی گنا عذاب و تکلیف کا خیال۔ ۶۔ خدا و مخلوق کے ہاں اپنی گزشتہ عزت و منزلت کے بقا اور قیام و دوام رکھنے کا تصور، اور یہ وہ اعلیٰ تصور ہے جو بدرجہا بہتر اور فائدہ مند ہے۔ ۷۔ عفت و عصمت کی لذت و حلاوت و عظمت پر معصیت و گناہ کی لذات کو لذتِ عفت پر قربان کر دینے کی پوری قوت و صلاحیت موجود ہو۔ ۸۔ اپنے خطرناک دشمن پر غلبہ پانے اور اسے بے نیل مرام واپس ہوتے دیکھ کر فرح و سرور پانے کا مادّہ۔ اعمالِ صالحہ کے ذریعہ سے دشمن اور خواہشات کی تذلیل: خدا تعالیٰ بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کے غلام و فرمانبردار، اور نیک بندے اس کے دشمنوں سے محبت و نرمی کے بجائے نہایت سختی سے پیش آئیں ، ان سے بغض و عداوت رکھیں
Flag Counter