Maktaba Wahhabi

283 - 485
فصل …8 شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے ایک دوسرے مقام پر فرمایا ہے کہ تالیاں بجانا، گانا، ڈھول بجانا، بانسریاں بجانا، ایسی مجالس میں شریک ہونا اور اسے عبادت و دین سمجھنا اسلام سے نہیں ہے، نہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت دی ہے، نہ آپ کے خلفاء نے روا رکھا ہے نہ مسلمانوں کے کسی امام نے اسے مستحسن قرار دیا ہے اور نہ دینداروں میں سے کسی نے بھی کبھی یہ فعل کیا ہے،نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نہ صحابہ کے زمانہ میں ، نہ تابعین کے زمانہ میں ، نہ تبع تابعین کے زمانہ میں بلکہ خیر القرون میں کوئی مسلمان بھی اس قسم کے سماع میں کبھی شریک نہیں ہوا، نہ حجاز میں ، نہ شام میں ، نہ یمن میں ، نہ عراق میں ، نہ خراسان میں ، نہ مغرب میں اور نہ مصر میں ،بلکہ یہ چیز سرے سے موجود ہی نہ تھی۔ یہ تیسری صدی میں ایجادکی گئی ہے اسی لیے امام شافعی رحمہ اللہ نے اس کی نسبت فرمایا کہ بغداد میں میں ایک ایسی چیز چھوڑ آیا ہوں جسے زندیقوں نے ایجاد کیا ہے۔
Flag Counter