Maktaba Wahhabi

377 - 485
سرزمین مصر کی سرحدوں مثلاً اسکندریہ وغیرہ اورعراق کی سرحدوں مثلاً عبدان وغیرہ کے لیے قصد سفر کرتے تھے۔ جب یہ علاقے عسقلان وغیرہ ویران و غیر آباد ہو گئے تو نہ یہ سرحد رہے نہ ان کے لیے سفر کرنے میں فضیلت باقی رہی اور نہ وہاں کوئی شریعت اسلامیہ کا متبع نیک آدمی موجود ہے۔ جنوں کی رہائش: بلکہ (اب تو) زیادہ تر وہاں جن رہائش رکھتے ہیں ۔ وہی رجال الغیب ہیں جو وقتاً فوقتاً ان علاقوں میں نظر آتے رہتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَاَنَّہٗ کَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِِنسِ یَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْہُمْ رَہَقًا ﴾ (الجن:۶) ’’انسانوں کے چند مرد جنوں کے چند مردوں سے پناہ لیتے تھے تو انہوں نے ان کو زیادہ مغرور کر دیا ۔‘‘ جنوں کا بصورتِ خضر علیہ السلام ظاہر ہونا: ایسے ہی جو لوگ کبھی خضر علیہ السلام کو دیکھ پاتے ہیں وہ جن ہو تاہے جو انہیں (بصورتِ خضر علیہ السلام ) نظر آتا ہے۔ میرے دوستوں میں سے اکثر نے اسے دیکھا ہے جو کہہ رہا تھا کہ میں خضر ہوں ۔لیکن یہ جن تھا جس نے اپنے دیکھنے والے مسلمانوں کو دھوکہ دیا۔ وفاتِ خضر علیہ السلام : ورنہ عہد موسیٰ علیہ السلام کے خضر علیہ السلام تو فوت ہو چکے ہیں ۔ وفات خضر علیہ السلام کے دلائل: اگر وہ (خضر علیہ السلام ) عہد نبوی میں بقید حیات ہوتے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنا، آپ پر ایمان لانا اور آپ سے مل کر جہاد کرنا ان کا فرض اوّلین تھا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے عہد رسالت پانے والے ہر شخص پر خواہ وہ نبی ہی ہو، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا اور آنجناب کی
Flag Counter