Maktaba Wahhabi

509 - 485
شخص کے انجام وعاقبت کو ملاحظہ فرمایے جس کی عقل پر پردے پڑجائیں اور خلافِ عقل باتوں کا ظہور ہونے لگے۔ خواہشات وعقل کی جنگ: علی بن سہل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : عقل و خواہشات کا ہر وقت باہمی تنازع اور جنگ وجدال رہتا ہے، توفیق عقل کا ساتھ دیتی ہے، اور ذلت و ناکامی خواہشات کا ساتھ دیتی ہے، اور نفس چونکہ دونوں کے عین درمیان کھڑا ہوتا ہے ، اس لیے فریقین میں سے جو فریق غالب آجائے وہ اسی کے ساتھ ہو جاتا ہے۔ اعضاوجوارح کے بادشاہ دل کی آزمائش: ۴۴۔ اللہ عزوجل دل کو اعضاء و جوارح کا بادشاہ اور اپنی معرفت و محبت اور عبودیت کا معدن بنا کر دو بادشاہوں ، دو لشکروں ، دو مددگاروں اور دو قسم کے رسد و سامانِ حرب کے ذریعہ سے اس کا امتحان لیتا ہے۔ حق و زہد اور ہدایت ایک بادشاہ ہے،جس کے اعوان و مددگار ملائکہ ہیں اور صدق و اخلاص اور اجتنابِ خواہشات اس کا لشکر ہے۔ دوسرے بادشاہ کا اِسم گرامی باطل ہے جس کے اعوان و انصار شیاطین و جنود الشیاطین ہیں اور سامان حرب،اتباعِ خواہشات ہے اور نفس دونوں لشکروں اور فوجوں کے عین وسط میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہوتا ہے اور باطل کا لشکر سب سے پہلے نفسانی سرحدات و نواحیِ نفس کی جانب سے ہی دل پر حملہ آور ہوتا ہے، تو نفس اپنے بادشاہ(دل)کے خلاف سازش کرتے ہوئے دشمن سے مل کرخفیہ معاہدہ و سمجھوتہ کر لیتا ہے،اور دل کو محض زبانی امداد کا چکمہ دے کر بے پروا وبدمست کیے رکھتا ہے، پھر اندر ہی اندر دشمن کو خود سامان مہیا کرتا اور رسد پہنچاتا رہتا ہے اور بالآخر خود ہی دشمن پر شہر کے دروازے کھول دیتا ہے ،جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دشمن شہر میں گھس کر اس پر قبضہ کر لیتا ہے ،اور دل کو شکستِ فاش اور ذلت و رسوائی نصیب ہوتی ہے۔
Flag Counter