Maktaba Wahhabi

508 - 485
متابعت ان امرا ض کے لاحق ہونے کا باعث ہوتی ،تو معلوم ہوا کہ امراضِ قلب تمام تر اتباع خواہشات سے پیدا ہوتی ہیں اور خواہش پرستی ہی تمام بیماریوں اور برائیوں کا منبع و سرچشمہ ہے۔ امراضِ بدنی کا آپ سراغ لگائیں اور تفتیش کر دیکھیں تو اکثر بیماریاں آپ کو ایسی نظر آئیں گی جن کا اصلی سبب ہو گا بدپرہیزی اور مناسب خواہشات پر نامناسب کی ترجیح و تفوق۔ خواہش پرستی حسد و عداوت اور شرارت کا منبع ہے: ۴۲۔ لوگوں کی باہمی عداوت، شرارت اور حسد کی جڑ اتباعِ خواہشات ہے۔جس نے خواہشات کی تعمیل سے انکار کیا، اس نے اپنے دل،بدن اور اعضا و جوارح سب کو بآرام کر دیا، خود بھی راحت پائی اور دوسروں کو بھی رنج وبلا سے بآرام کر دیا۔ غلبہ شہوات کی خرابیاں : ابوبکر الورّاق رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے: غلبہ خواہشات سے سیاہ قلبی، سیاہ قلبی سے سینہ تنگی اور سینہ تنگی سے بدخلقی پیدا ہوتی ہے۔جب خواہشات کا غلبہ ہو جائے تو دل سیاہ ہو جاتاہے، سیاہی قلب سے سینہ تنگ ہوجاتا ہے، سینہ تنگی سے بدخلقی پیدا ہوتی ہے۔ جب اخلاق بد ہو جائیں تووہ لوگوں کی نظروں میں مبغوض اور لوگ اس کی نگاہ میں مبغوض ہو جاتے ہیں ۔ تو غور کیجیے کہ باہمی بغض و عداوت سے کتنی شرارتیں ، کس قدر عداوتیں ،کتنی حق تلفیاں اور کتنے ہی دیگر نقصانات ومصائب پیدا ہوتے ہیں ۔ غلبہ خواہشات سے عقل رُوپوش ہو جاتی ہے: ۴۳۔ اللہ عزوجل نے انسان میں عقل و خواہش دونوں پیدا کر دی ہیں تو دونوں میں سے جس قوت کا غلبہ ہو گا، دوسری طاقت رُوپوش ہو جائے گی۔ چنانچہ ابو علی بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جس پر خواہشاتِ نفسانیہ غالب آجائیں ،اس کی عقل رُوپوش ہو جاتی ہے تو اس
Flag Counter