Maktaba Wahhabi

458 - 485
﴿اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْن﴾ (الفاتحہ:۴) ’’ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے امداد طلب کرتے ہیں ۔‘‘ ﴿فَاعْبُدْہُ وَ تَوَکَّلْ عَلَیْہ﴾ (ھود:۱۲۳) ’’اسی کی عبادت کیجیے اور اسی پر مکمل توکل و اعتماد رکھیے۔‘‘ ﴿عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ اِلَیْہِ اُنِیْبُ ﴾ (ھود:۸۸) ’’مجھے اسی پر توکل ہے اور اسی کی جانب رجوع کرتا ہوں ۔‘‘ ﴿فَابْتَغُوْا عِنْدَ اللّٰہِ الرِّزْقَ وَ اعْبُدُوْہُ وَ اشْکُرُوْا لَہٗ ﴾ (العنکبوت:۱۷) ’’خدا ہی سے رزق طلب کیجیے، اسی کی عبادت کیجیے اور اسی کا شکر بجا لایے۔‘‘ ذریعۂ حصولِ اخلاص: اس حصولِ اخلاص کا ذریعہ یہ ہے کہ اپنی ہر مطلوب شے میں ، خواہ وہ فقر و فاقہ ہو یا کسی چیز کا ڈر یا اس کے سوا کسی قسم کی کوئی حاجت ہو، محض خدائے قدوس کی بارگاہ میں دعا کرے، اور ہر محبوب اور پسندیدہ عمل صرف اسی کی رضا جوئی کے لیے کرے۔ اس طرح کے اخلاص کو مضبوط و محکم کرنے والے شخص میں ایسی بات کا ہونا نا ممکن ہے جو اسے عذاب الٰہی میں مبتلا کرے۔ افضل الاعمال بعد الفرائض ذکرِ الٰہی ہے: رہا یہ سوال کہ ادائے فرائض کے بعد کون سا عمل افضل الاعمال ہے؟ تو اس کا جامع و کلی اور بالتفصیل ہر ایک شق کا جواب دینا تو نا ممکن ہے جس سے ہر شخص کے حق میں افضل الاعمال کی تعیین کی جا سکے کیونکہ قدرت و طاقت اور مناسبت اوقات کے لحاظ سے لوگوں کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں ، اس لیے افضل الاعمال بھی ان کے حق میں مختلف ہوں گے۔تاہم مجملاً جو جواب دیا جا سکتا ہے اورجس پر خدا تعالیٰ اور اس کے احکام کا علم رکھنے والے لوگوں کا
Flag Counter