گے۔‘‘[1] بیعت الرضوان: نیز ایک صحیح روایت میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے کسی نے کہا کہ کچھ لوگ اس درخت کے پا س جا کر نماز پڑھنا چاہتے ہیں جس کے نیچے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر بیعت رضوان کی تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس درخت کو کاٹ دیا جائے۔ [2] علمائے دین کا اس پر اتفاق ہے کہ اگر کوئی ان جگہوں میں سے کسی جگہ کے لیے نذر کرے تو اس کاپورا کرنا واجب نہیں کیونکہ ان جیسے مقامات میں نماز ادا کرنے یا دوسری عبادت بجا لانے کی کوئی خاص فضیلت نہیں ۔ |
Book Name | رسائل ابن تیمیہ |
Writer | ابن تیمیہ |
Publisher | دار الکتب السلفیہ |
Publish Year | |
Translator | محمد زکریا بن میاں محمد باقر |
Volume | |
Number of Pages | 485 |
Introduction |