Maktaba Wahhabi

419 - 485
پانچواں رسالہ: ہجر جمیل، صفحِ جمیل، صبر جمیل شیخ الاسلام امام تقی الدین ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے ہجر جمیل،صفح جمیل ، صبر جمیل اور اقسام تقویٰ و صبر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے یوں جوا ب دیا: الجواب: اَلْحَمْدُ لِلّٰہٗ اَمَّا بَعْدُ! قرآن حکیم میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجر جمیل، صفح جمیل اور صبر جمیل کا ارشاد فرمایا: ہجر جمیل: ہجر جمیل یہ ہے کہ کسی کو تکلیف پہنچائے بغیر اس سے الگ ہو جانا۔ صفح جمیل: پیشانی پر قہر و عتاب کے آثار لائے بغیر کسی کو معاف کر دینا صفح جمیل ہے۔ صبر جمیل: زبان پر کسی مخلوق کے سامنے شکایت کیے بغیر صبر کرنا صبر جمیل کہلاتا ہے۔ شکوہ الی اللہ صبر جمیل کے منافی نہیں : (شکوہ الی اللہ اور صبر جمیل میں کوئی منافاۃ نہیں ہے) دیکھئے! یعقوب علیہ السلام نے فرمایا: ﴿اِنَّمَآ اَشْکُوْا بَثِّیْ وَ حُزْنِیْٓ اِلَی اللّٰہِ﴾ (یوسف:۸۶) ’’میں تو اپنی بے قراری و غم کا شکوہ محض اللہ سے کرتا ہوں ۔‘‘ نیز دوسری جگہ ارشاد فرمایا:
Flag Counter