فصل …9
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص سمع و رقص کو پسندکرتا ہے اور دوسرے شخص نے اسے اس فعل سے منع کیا تو اس پر اس نے حسب ذیل اشعار کہے:
انکروا رقصا وقالوا حرام
فعلیکم من اجل ذاک سلام
’’انہوں نے رقص کو نا پسند کیا اور کہنے لگے کہ حرام ہے تو اسی لیے ہمارا بس ان کو سلام ہے ۔‘‘
اعبداللہ یا فقیہ وصل
والزم الشرع فالسماع حرام
’’اے فقیہ! اللہ کی عبادت کر، نماز پڑھ، اور شریعت کی پابندی کر، کیونکہ سماع حرام ہے۔‘‘
بل حرام علیک ثم حلال
عند قوم احوالھم لاتلام
’’بے شک تیرے لیے حرام ہے، مگر ان لوگوں کے لیے نہیں جو خاص احوال رکھتے ہیں اور جن کے احوال قابل ملامت نہیں ۔‘‘
مثل قوم صفوا وبان لھم من
جانب السطور جذوۃ وکلام
’’ان لوگوں کی طرح وہ ہیں جو پاک ہو گئے ہیں اورجن کے لیے طور کے پہلو
|