Maktaba Wahhabi

501 - 485
سے جہاد نہیں کر سکتا۔ پرہیز وبدپرہیزی: ۳۳۔ بدپرہیزی ’’ہویٰ‘‘ کہلاتی ہے اور ہوا و خواہشات کی مخالفت کا نام پرہیز و احتیاط ہے اور جو شخص اپنے علاج میں پرہیز کو چھوڑ کر بدپرہیزی کو آلہ کار بنا رکھے تو اس کی دوا ہی اس کے لیے موجب ہلاکت ہو گی۔ عبد الملک اور غیرت مند جنگلی کا مکالمہ: عبد الملک بن قریب فرماتے ہیں کہ ایک جنگلی کے ہاں میرا گزر ہوا، جسے سخت رمدِچشم تھا، اور چہرے پر آنسو بہے جاتے تھے ۔میں نے اسے کہا کہ تو آنکھوں کو صاف کیوں نہیں کرلیتا؟ اس نے جواب دیا کہ حکیم صاحب منع کر چکے ہیں اور ایسا شخص خیر و برکت سے خالی ہے جسے منع کیا جائے تو نہ رکے،اور حکم ملے تو تعمیل نہ کرے۔ میں نے کہا کسی چیز کے لیے جی چاہتا ہے ؟تو اس نے جواب دیا کہ ہاں جی تو چاہتا ہے مگر بدپرہیز انسان نہیں ہوں۔دوزخیوں کے جہنم رسیدہونے کی آخر یہی وجہ تو ہے کہ خواہشات نے ان کی احتیاط وپرہیز کو مغلوب کر لیا تو وہ ہلاک و برباد ہوئے۔ خواہش پرستی اور ابواب ِتوفیق وابوابِ ذلت: ۳۴۔ اتباعِ خواہشات سے انسان پر توفیق خیر و نیکی کے دروازے بند اور ذلت و رسوائی کے دروازے کشادہ ہو جاتے ہیں ،اس لیے آپ اسے ہر وقت یہ خواہش کرتا پائیں گے کہ کاش خدا تعالیٰ اسے فلاں فلاں نیکی و بھلائی کی توفیق عنایت کرتا، مگر کہاں ؟ وہ تو پیروی خواہشات کے باعث توفیقِ خیر کے ذرائع اور نیکی اور بھلائی کے راستے اپنے ہاتھوں خود مسدود کرچکا ہے۔ مقولہ فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ : فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ کا مقولہ ہے:
Flag Counter