Maktaba Wahhabi

369 - 485
اتوار کو عبادت کے لیے مخصوص ٹھہرا لیں ۔ ایسے ہی صخرہ کی تعظیم بھی صرف یہود و نصاریٰ ہی کرتے ہیں (لہٰذا مسلمانوں کو اس کی تعظیم نا جائز ہے)۔ جاہلوں میں بعض جھوٹی باتوں کی شہرت: اور یہ جو بعض جہلاء حکایتیں بیان کرتے ہیں کہ وہاں صخرہ پر قدمِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے عمامہ مبارک کا نشان ہے وغیرہ، تو یہ سراسرکذب و افترا ہے۔ اور اس سے بڑھ کر یہ بکواس ہے کہ وہاں اللہ تعالیٰ کے پاؤں کا نشان ہے۔ ایسے ہی یہ بھی بالکل جھوٹ ہے جس جگہ کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کا پنگھوڑا ہے، بلکہ یہ تو نصاریٰ کے معمودیہ کی جگہ ہے۔ ایسے ہی اس شخص کا زعم بھی باطل محض ہے جو وہاں پل صراط اور میزان کی موجودگی کا معتقد ہو، یا یہ کہ دوزخ و بہشت کی درمیانی دیوار یہی دیوار ہے جو مسجد کے مشرقی جانب تعمیر ہے۔ ایسے ہی زنجیر یا زنجیر کی جگہ کی تعظیم غیر مشروع ہے۔
Flag Counter