Maktaba Wahhabi

262 - 485
سے حاصل نہ ہو وہ باطل ہے۔ ان کا ایک قول یہ بھی ہے کہ جو کام تقلید میں کیا جاتا ہے تو وہ نفس پر عذاب بن جاتا ہے اور جو فعل تقلید کی راہ سے نہیں کیا جاتا وہ نفس کو مسرت بخشتا ہے۔ ابو عثمان نیشاپوری رحمہ اللہ : ابو عثمان نیشاپوری رحمہ اللہ کا قول ہے کہ جس نے قول وفعل پر سنت کو حاکم بنایا اس کا قول حکیمانہ ہو گا اور جس نے خواہشات کو حاکم بنایا توا س کی بات بدعت ہو گی۔ ابو الفرج ابن جوزی رحمہ اللہ : ابو الفرج ابن جوزی رحمہ اللہ کا قول ہے کہ گانے میں دو نقصان اکٹھے ہیں ‘ ایک طرف تو وہ قلب کو عظمت الٰہی میں تفکر سے روکتا ہے اور اس کی خدمت سے باز رکھتا ہے اور دوسری طرف قلب کو مادی لذتوں کی تحصیل کی طرف راغب کرتا ہے اور اس کا تقاضا ہوتا ہے کہ تمام مادی لذتیں حاصل کر لی جائیں ۔ اور معلوم ہو نا چاہیے کہ مادی لذتوں میں سب سے زیادہ قوی لذت مرد اور عورت کے اختلاط کی لذت ہے مگر یہ لذت اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب اس میں تجدد ہوتا رہے‘ اور ظاہر ہے کہ حلال طریقہ پر تجدد ممکن نہیں ‘ لہٰذا گانا زنا کی ترغیب دیتا ہے۔ گانے اور زنا میں گہری مناسبت ہے۔ گانا روح کی لذت ہے اور زنا نفس کی سب سے بڑی لذت ہے۔
Flag Counter