Maktaba Wahhabi

199 - 485
مشاعرِ حج: صحاح اور مسانید میں ایسی حدیثیں موجود ہیں ، جن میں اس بات کا ذکر ہے کہ کن حالتوں میں دعا زیادہ مقبول ہوتی ہے۔ بعض مکان (مقامات) بھی ایسے ہیں جہاں دعا قبول ہوتی ہے جیسے عرفات،مزدلفہ، منیٰ اور ملتزم وغیرہ (یہ جگہیں مکہ معظمہ میں ہیں اور حج کے مناسک بجا لاتے ہوئے ان مقامات پر دعا کرنے کا موقع ملتا ہے)۔ اسی طرح مسجد میں دعا کرنا افضل ہے اور بالخصوص جن مساجد کو بروئے حدیث خاص فضیلت ہے،مسجد الحرام، مسجد نبوی اور بیت المقدس کی مسجد۔ ان میں اسی نسبت سے نماز پڑھنا اور دعاکرنا افضل ہے۔لیکن یہ خیال کرنا کہ کسی خاص مکان میں اس لیے نماز یا دعا کو فضیلت حاصل ہے کہ وہاں کسی نبی یا ولی کی قبر موجود ہے، علمائے سلف اور ائمہ میں سے کوئی بھی اس کاقائل نہیں ۔ بلکہ نصاریٰ کی مشابہت سے بعض اہل بدعت نے اس کو رواج دیا ہے،ا ور اس کی اصل مشرکوں کے دین میں ہے۔ موحدین اور مخلصین کے مذہب میں یہ بات نہیں ۔
Flag Counter