Maktaba Wahhabi

229 - 485
ایسی چیزوں کو حرام ٹھہرایا جن کو اللہ تعالیٰ نے حرام نہیں فرمایا تھا مثلاً بحیرہ اور سائبہ وغیرہ۔عیسائیوں نے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر رہبانیت اختیار کی تھی،لیکن چونکہ ان کا یہ فعل اللہ تعالیٰ کے ارشاد کی تعمیل نہیں تھا، اس لیے اسلام نے اس کا ابطال کیا کہ ’’لا رہبانیۃ فی الاسلام‘‘ تمام انبیا علیہم السلام کا دین: اسلام تمام رسل اور انبیاء علیہم السلام کا دین ہے اور اس کا ملخص اللہ تعالیٰ کے احکام کی پابندی اور اسی کے فرمان کے آگے گردن جھکانا ہے، جس شخص نے تدبر کے ساتھ قرآن کریم پڑھا ہے اس کو معلوم ہے کہ تمام مشہور انبیاء نے مسلم ہونے پر فخر کیا ہے۔سورۂ یونس میں اول الرسل حضرت نوح علیہ السلام کا قول منقول ہے کہ : ﴿وَ اُمْرِتُ اَنْ اَکُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْن﴾ (یونس:۷۲) ’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔‘‘ سورۂ بقرہ میں اس بات کی تصریح ہے کہ ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام اور بنی اسرائیل کے جدِ امجدحضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے ان الفاظ میں وصیت کی تھی کہ : ﴿اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰی لَکُمُ الدِّیْنَ فَلَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴾ (البقرۃ:۱۳۲) ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایک خالص دین(دین اسلام) پسند کیا ہے اس لیے تمہیں جب موت آئے تو بحیثیت مسلمان آئے ۔‘‘ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواریین کا قول ہے: ﴿وَاشْہَدْ بِاَنَّنَا مُسْلِمُوْن﴾ (المائدۃ:۱۱۱) ’’اور تم گواہ رہو کہ ہم مسلمان ہیں ۔‘‘
Flag Counter