Maktaba Wahhabi

474 - 485
﴿قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَ بِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوْا ہُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ﴾ (یونس:۵۸) ’’اے پیغمبر! کہہ دیجیے کہ قرآن کریم خداکا فضل ور حمت ہے اور لوگوں کو اس فضل ور حمتِ الٰہی یعنی قرآنِ حکیم کے حصول سے خوش ہونا چاہیے کیونکہ یہ دنیوی مال و متاع سے کہیں اعلیٰ ہے۔‘‘ ایک جگہ فرمایا: ﴿وَ الَّذِیْنَ اٰتَیْنٰہُمُ الْکِتٰبَ یَفْرَحُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ وَ مِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ یُّنْکِرُ بَعْضَہٗ﴾ (الرعد:۳۶) ’’اے پیغمبر! جن مسلمانوں کو ہم نے یہ کتاب دی ہے وہ تیری ذات با برکات پر نازل شدہ سب احکام سے خوش ہوتے ہیں مگر چند ایسے فرقے بھی موجود ہیں جو بعض کا انکار کر دیتے ہیں ۔‘‘ دوسری جگہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿وَ اِذَا َآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ فَمِنْہُمْ مَّنْ یَّقُوْلُ اَیُّکُمْ زَادَتْہُ ہٰذِہٖٓ اِیْمَانًا فَاَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَزَادَتْہُمْ اِیْمَانًا وَّ ہُمْ یَسْتَبْشِرُوْنَ﴾ (التوبۃ:۱۲۴) ’’نزولِ سورت کے وقت منافقین ایک دوسرے سے دریافت کرتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ہے؟منافقوں کے ایمان میں اضافہ ہوا یا نہیں ؟ ایمانداروں کے ایمان میں تو اس سے یقینا اضافہ ہوا اور وہ زیادتی ایمان پر خوشیاں مناتے ہیں ۔‘‘ استبشار اور اس کی وجہ: اس آیت میں عزوجل نے نزولِ قرآن کے وقت اہلِ ایمان کے مستبشر ہونے کی
Flag Counter