Maktaba Wahhabi

480 - 485
سچی محبت اور اس کے فوائد و ثمرات: مگر جو لوگ( اولیاء اللہ) اپنے خدا سے لو لگا لیتے ہیں ، وہ ہر قسم کے خوف و غم سے محفوظ و مصئون رہتے ہیں ۔ ایسا شخص یا اس مذاق کے دیگر لوگ جب خالص خدا کی اطاعت و عبادت کی شیرینی، ذکر و مناجاتِ الٰہی اور فہمِ قرآن کی حلاوت کا مزہ پا تے ہیں اور خدا کے سامنے سر تسلیم خم کر کے ایسے نیکو کار بن جاتے ہیں کہ ان کا ہر عمل و فعل، صالح اور محض لوجہ اللہ ہوتا ہے تو انہیں وہ لذت و فرح و سرور حاصل ہوتا ہے جو ایک متوکل اور دعا کرنے والے شخص سے، جو اپنی دعا و توکل کے ذریعہ سے دنیاوی نفع کے حصول یا دفعِ ضرر سے بہرہ ور ہو چکا ہوتا ہے، بھی بڑھ کر ہوتا ہے۔ کیونکہ جیسا دنیا کا فائدہ و نقصان قلیل و ناپائدار ہے، ویسا ہی حصولِ فائدہ و دفعِ ضرر کی حلاوت بھی ناپائدار ہے اور جس کی خواہشات رضائے الٰہی میں جذب ہو جائیں تو جیسی وہ غیرفانی ہیں ویسے ہی اس کا سرور بھی دوامی و غیر فانی ہے۔ اور یہ ایک بدیہی چیز ہے کہ دل کے لیے توحید اور عبادتِ الٰہی کے خلوص سے زیادہ نافع اور شرک سے زیادہ نقصان رساں کوئی چیز نہیں ۔ لہٰذا جب اس نے اخلاص کی حقیقت کو جو فی الحقیقت ﴿اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ﴾ کی حقیقت ہے، حاصل کر لیا توگویا اس نے وہ چیز حاصل کر لی، جس کے حاصل کرنے سے وہ تمام لوگ قاصر رہے جنہوں نے معمولی معمولی چیزیں حاصل کر لیں ، مگر اس اعلیٰ مقام تک نہ پہنچ سکے۔واللہ اعلم۔
Flag Counter