Maktaba Wahhabi

436 - 485
ایک جگہ ارشاد ہوتا ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَۃً مِّنْ دُوْنِکُمْ لَا یَاْلُوْنَکُمْ خَبَالًا وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآئُ مِنْ اَفْوَاہِہِمْ وَمَا تُخْفِیْ صُدُوْرُہُمْ اَکْبَرُ قَدْ بَیَّنَّا لَکُمُ الْاٰیٰتِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ ہٰٓاَنْتُمْ اُولَآئِ تُحِبُّوْنَہُمْ وَلَا یُحِبُّوْنَکُمْ وَتُؤْمِنُوْنَ بِالْکِتٰبِ کُلِّہٖ وَاِذَا لَقُوْکُمْ قَالُوْٓا اٰمَنَّا وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَیْکُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَیْظِ قُلْ مُوْتُوْا بِغَیْظِکُمْ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ اِنْ تَمْسَسْکُمْ حَسَنَۃٌ تَسُؤْہُمْ وَ اِنْ تُصِبْکُمْ سَیِّئَۃٌ یَّفْرَحُوْا بِہَا وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّکُمْ کَیْدُہُمْ شَیْئًا اِنَّ اللّٰہَ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطٌ﴾ (آل عمران:۱۱۸تا ۱۲۰) ’’اے ایمان والو! اپنے سوا کسی غیر (کفار و منافقین کو) در پردہ دوست و مشیر مت بناؤ۔ (ابھی تک تم نے دیکھا نہیں کہ) لگے ہاتھوں تمہاری تباہی و بربادی میں وہ کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرتے، ہر وقت تمہاری ایذا کی تمنا رکھتے ہیں ۔ ان کی زبانی دشمنی تو ظاہر ہو چکی ہے مگر جو کچھ ان کے سینوں میں پنہاں ہے وہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ (اب) اگر تم عقلمند ہو تو غورکر لو، ہم نے تمہارے سامنے تمام علامات واضح کر دی ہیں ! ہاں تم ہی ایسے لوگ ہو کہ پوری کتاب پر ایمان رکھ کربھی ان سے محبت رکھتے ہو حالانکہ انہیں تم سے کچھ محبت نہیں ۔ جب تم سے ملاقات کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں مگر جب علیحدہ ہوتے ہیں تو غصہ کے مارے اپنی انگلیاں کاٹ کھاتے ہیں ۔ اے پیغمبر! کہہ دو، غصے ہو ہو کر مرتے رہو۔ خدا وند تعالیٰ تو اندرونی رازوں کو بھی جانتا ہے۔ اگر تمہارا بھلا ہو تو انہیں رنج ہوتا ہے مگر تمہیں کوئی گزند پہنچے تو جامے میں پھولے نہیں سماتے۔
Flag Counter