Maktaba Wahhabi

328 - 485
ہے۔ اسی لیے کہاگیا ہے کہ بھوک کے ذریعہ سے اس کی گزرگاہوں کو تنگ کر دو۔ جب وہ تنگ ہو جائیں گے تو دل اچھے کام کرنے پر آمادہ ہوں گے، جن سے جہنم کے دروازے بند ہوں گے، جن سے جنت کے دروازے کھلتے ہیں اور منکرات سے دور رہنے کے لیے تیار ہوں گے۔ اور شیاطین جکڑ دیے جائیں گے تو ان کی قوت اور کارکردگی کمزور پڑ جائے گی اور رمضان میں وہ تمام کام نہیں کر سکیں گے جو دوسرے مہینوں میں بے محابہ کرتے رہتے ہیں ۔ حدیث میں یہ نہیں کہا کہ شیطان قتل کرائے جاتے ہیں یا مر جاتے ہیں بلکہ یہ کہا ہے کہ جکڑ دیے جاتے ہیں اور جکڑا ہوا شیطان بھی نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن دوسرے مہینوں کے مقابلے میں رمضان میں بہت کم کر سکے گا اور یہ آدمی کے روزے کا کمال اور اس کے نقص کے لحاظ سے ہو گا۔ جس شخص کا روزہ کامل ہو گا، شیطان اس سے اتنا دور رہے گا جتنا ناقص روزہ والے سے دور نہیں ہو گا۔ چنانچہ روزہ دار کو کھانے پینے سے روکنے میں ظاہر ہے اور حکم اسی کے مطابق ثابت ہوتا ہے۔ شارع کا کام اس وصف اور اس کی تاثیر کا لحاظ رکھنے پر دلالت کرتا ہے اور یہ وصف حقنہ، سرمہ وغیرہ میں نابود ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ سرمہ پیٹ کے اندر تک اتر جاتا ہے اور خون میں تبدیلی لے آتا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہو گا کہ یہ ایسا ہی ہے جیسے بھاپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ناک سے چڑھ کر دماغ تک پہنچ جاتی ہے اور خون کو بدل دیتی ہے، جیسے تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے جسے جسم پی لیتا ہے۔ ممنوع وہ چیز ہے جو معدہ تک پہنچ جائے جیسے غذا، اور خون کو بدل دے اور بدن میں تقسیم ہو جائے۔ ہم اسے پانچواں سبب کہتے ہیں اور سرمہ، حقنہ اور اسی طرح کی دیگر چیزوں کو دھونی، تیل اور دوسری چیزوں پر قیاس کرتے ہیں کیونکہ ان دونوں چیزوں میں ایک چیز مشترک ہے۔ وہ یہ کہ دونوں ہی قسموں سے بدن کو غذا نہیں ملتی اور معدہ میں خون کو تبدیل کر دیتی ہے۔اس
Flag Counter