Maktaba Wahhabi

326 - 485
مامومہ اور جائفہ کے علاج میں جو دوا معدہ تک جاتی ہے وہ اس غذا کے مشابہ نہیں ہوتی جو مریض کے پیٹ میں جاتی ہے۔ [1] اللہ سبحانہ و تعالیٰ کہتا ہے: ﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا کُتِبَ عَلَیْکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکُمْ ﴾ (البقرۃ: ۱۸۳) ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو تم پر روزے فرض کر دیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے انبیاء کے پیرووں پر فرض کیے گئے تھے۔‘‘ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ((اَلصَّومُ جُنَّۃٌ)) ’’روزہ ڈھال ہے۔‘‘[2] دوسری حدیث ہے:’’ شیطان ابن آدم کے خون کے اندر خون کی طرح دوڑتا ہے تو بھوک اور روزے سے اس کے راستوں کو تنگ کر دو۔‘‘[3] روزہ دار کو کھانے اور پینے سے روک دیا گیا اس لیے کہ یہ چیزیں قوت کا باعث ہیں اس لیے کھانا پینا بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون پیدا ہوتا ہے جس میں شیطان
Flag Counter