بڑھائے گا اس لیے وہ ممنوع ہے اور اس لیے پچھنا لگانے والے کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے جیسے سونے والے کا وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اگرچہ ریاح خارج ہونے کا اسے یقین نہ ہو، اس لیے کہ ریاح خارج ہو گئی ہو گی اور اسے معلوم ہی نہ ہوا ہو گا۔
اسی طرح یہاں بھی اس کے حلق میں خون چلا جاتا ہو گا اور اسے پتہ نہ چلتا ہو گا۔ رہا کان میں نشتر لگانے والا، تو اس کی حیثیت حاجم کی نہیں ہے، اس میں یہ مفہوم نابود ہے، اس لیے اس کاروزہ نہیں ٹوٹے گا۔
اسی اگر حاجم اگر بوتل(قارورہ) نہ چوسے بلکہ کوئی اور چوسے یا کسی اور ذریعہ سے خون نکالے تواس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام میں حاجم کا لفظ اپنے معروف اور رائج معنی میں استعمال ہوا ہے اور اگر لفظ عام ہو تو اگرچہ کسی متعین شخص کو مراد لیا ہو لیکن سارے ہی لوگوں کے بارے میں حکم لاگو ہو گا کہ یہی شرعی قاعدہ [1] ہے۔ یعنی جو حکم امت کے ایک فرد پر نافذ ہو گا وہی تمام لوگوں کے اوپر نافذ ہو گا۔ یہ بہترین قاعدہ ہے۔ اس لفظ سے وہ ثابت نہیں ہوتا جو لفظی و معنوی لحاظ سے ثابت ہوتا ہے۔ یعنی یہ کہ شارط ( کان میں نشتر لگانے والا) حاجم میں شامل نہیں ہے جب کہ عقل و شریعت کی نگاہ میں بھی دونوں میں کافی بعد ہے۔
محمد ناصر الدین الالبانی رحمہ اللہ
۲۵ رجب ۱۳۸۰ھ بوقت صبح دمشق
|