Maktaba Wahhabi

313 - 485
روایت نہیں کی، نہ مسند احمد میں نہ دوسری معتمد کتابوں میں ۔ ابوداؤد کہتے ہیں حدثنا النفیلی‘ حدثنا علی بن ثابت، قال حدثنی عبدالرحمن بن النعمان[1] بن معبد بن ھوذۃ عن ابیہ عن جدۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ’’ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سوتے وقت اثمد ( ایک قسم کا پتھر جس سے سرمہ تیار کیا جاتا ہے ) استعمال کرنے کا حکم دیا کہ یہ راحت بخش ہے اور فرمایا’’ روزہ دار کو اس سے بچنا چاہیے۔‘‘ا ابوداؤد کہتے ہیں : مجھ سے یحییٰ بن معین نے کہا: یہ حدیث منکر ہے۔ منذری کہتے ہیں : اور عبد الرحمن ضعیف ہیں ۔اور ابو حاتم رازی کہتے ہیں : وہ سچے ہیں لیکن کون ان کے والداور ان کی عدالت اور ان کے حافظے کے متعلق جانتا ہے ؟ یہی حال معبد کا ہے۔ یہ ایک دوسری ضعیف حدیث سے ٹکرا رہی ہے جس روایت نے اس کی سند کے ساتھ حسن بن مالک سے کی ہے۔ وہ کہتے ہیں ہمیں ابو علی بن واصل نے بتایا، وہ کہتے ہیں ہمیں حسن بن عطیہ نے بتایا، انہیں ابو عاتکہ نے بتایا، انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے سوال کیا: میری دونوں آنکھوں میں تکلیف ہے، کیا میں روزہ ہوتے ہوئے سرمہ لگا سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ہاں ۔‘‘ ترمذی کہتے ہیں اس کی سند قوی نہیں ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس باب میں کچھ بھی منقول نہیں ہے اور ابو عاتکہ ضعیف ہیں ۔ یہ ترمذی کا قول ہے۔ اس شخص کے سلسلے میں بخاری کہتے ہیں کہ یہ منکر حدیث ہے، اور نسائی کہتے ہیں کہ: ثقہ نہیں ہے، اور رازی کہتے ہیں کہ اس سے حدیثیں غائب ہو جاتی ہیں ۔[2]
Flag Counter