Maktaba Wahhabi

240 - 485
عَلَیْکُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَکُمْ لِقَآئَ یَوْمِکُمْ ہٰذَا قَالُوْا شَہِدْنَا عَلٰٓی اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْہُمُ الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا﴾ (الانعام:۱۳۰) ’’اے جن و انس! کیا تمہی میں سے رسول تمہارے پاس نہیں آئے تھے؟ انہوں نے میری آیات سنائی تھیں اور آج کے دن سے تمہیں ڈرایا تھا۔ وہ جواب دیں گے کہ ہم اپنے نفسوں پر گواہی دیتے ہیں ۔ دنیا کی زندگی نے انہیں دھوکے میں ڈال دیا تھا۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَسِیقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِِلٰی جَہَنَّمَ زُمَرًا حَتّٰی اِِذَا جَائُوہَا فُتِحَتْ اَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَتُہَا اَلَمْ یَاْتِکُمْ رُسُلٌ مِّنْکُمْ یَتْلُوْنَ عَلَیْکُمْ اٰیٰتِ رَبِّکُمْ وَیُنْذِرُوْنَکُمْ لِقَائَ یَوْمِکُمْ ہٰذَا قَالُوْا بَلٰی …الخ﴾ (الزمر:۷۱) ’’کافر جوق در جوق دوزخ کی طرف ہانکے جائیں گے۔ جب وہ وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھولے جائیں گے اور ان سے اس کے نگہبان کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تمہی میں سے رسول نہیں آئے تھے جو تمہارے رب کی آیات تم پر تلاوت کرتے تھے اور آج کے دن سے تمہیں ڈراتے تھے؟ وہ جواب دیں گے کہ ہاں بے شک … الخ۔‘‘ اور اسی طرح اس سماع کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ جو کوئی اس سے شغف رکھے گا ہدایت اور فلاح پائے گا اور جوکوئی اس سے بیزار ہو گا تو وہ گمراہ اور بدبخت ہوجائے گا، فرمایا: ﴿فَاِمَّا یَاْتِیَنَّکُمْ مِّنِّیْ ہُدًی فَمَنِ اتَّبَعَ ہُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰی وَ مَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِکْرِیْ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیْشَۃً ضَنْکًا وَّ نَحْشُرُہٗ یَوْمَ
Flag Counter