Maktaba Wahhabi

140 - 485
ان کا نگران حال رہا پھر جب دنیا سے تو نے مجھے اٹھا لیا تو تو ہی ان کا نگہبان تھااور تو تمام چیزوں کی خبر رکھتاہے۔‘‘ ۲۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے یوں کہا: ((مَا شَائَ اللّٰہَ وَ شِئْتَ۔)) ’’جو اللہ کی اور آپ کی مرضی۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَجَعْلَتَنِیْ للّٰہِ نِدًّا مَا شَائَ اللّٰہُ وَحْدَہٗ۔)) ’’کیا تو نے مجھے اللہ کا شریک بنا دیا؟ پس جو کچھ اللہ وحدہ کی مرضی‘‘ اور فرمایا: ((مَا شَائَ اللّٰہُ وَشَائََ مُحَمَّدٌ۔)) مت کہا کرو بلکہ یوں کہا کرو: ((وَمَا شَائَ اللّٰہُ ثُمَّ مَا شَائَ مُحَمَّدٌ۔)) ’’جو اللہ کی مرضی اور اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی۔‘‘ ۳۔ جب ایک لونڈی نے کہا: ((وَفِیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ یَعْلَمُ مَا فِیْ غَدٍ۔)) ’’ہم میں ان کے رسول موجود ہیں جو آئندہ کل کی بات جانتے ہیں ‘‘ تو فرمایا: ((قُوْلِیْ بِاالَّذِیْ کُنْتُ تَقُوْلِیْنَ۔)) ’’ایسا مت کہو، جو تم پہلے کہہ رہی تھی اسی قدر کہو۔‘‘ ۴۔ اور فرمایا: ((لَا تَطْرُوْنِیْ کَمَا اَطْرَتِ النَّصَارٰی عِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ اِنَّمَا اَنَا عَبْدٌ فَقُوْلُوْا عَبْدُ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ۔))
Flag Counter