Maktaba Wahhabi

112 - 485
﴿فِیْ بُیُوْتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہٗ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِo رِجَالٌ لَّا تُلْہِیْہِمْ تِجَارَۃٌ وَّلَا بَیْعٌ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ وَاِِقَامِ الصَّلٰوۃِ وَاِِیْتَائِ الزَّکٰوۃِ یَخَافُوْنَ یَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِیْہِ الْقُلُوْبُ وَالْاَبْصَارُo لِیَجْزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَیَزِیْدَہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ وَاللّٰہُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍo﴾ (النور:۳۶ تا ۳۸) ’’ان گھروں میں کہ اجازت دی ہے اللہ نے ان کے بلند کرنے کی اور ان میں ذکر کیا جاتا ہے اس کے نام کا، ان میں ایسے لوگ صبح و شام تسبیح کرتے ہیں جنہیں نہ تجارت نہ فروخت ذکرِ الٰہی سے اور نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے سے غافل کرتی ہے۔ اس دن سے ڈرتے ہیں جب دل اور آنکھیں پلٹ جائیں گے تاکہ ان کے بہترین اعمال کے حساب سے بدلہ دے اور انہیں اپنے فضل سے اور زیادہ کر دے، اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے دیتا ہے۔‘‘ یہ ہے مسلمانوں کا دین جو اللہ واحد کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہیں کرتے۔ رہا قبروں کا بت بنا کر پوجنا تو یہ مشرکوں کا دین ہے جس سے اللہ اور اس کے رسول سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے۔ اللہ تمام مسلمانوں کو ایمان و ہدایت کی دولت سے مالا مال کر دے۔ والحمد للّٰہ رب العالمین وصلی اللّٰہ علیٰ سیدنا محمد وعلیٰ اٰلہٖ و صحبہ وسلم تسلیما کثیرا طیباً مبارکاً کما ہو۔
Flag Counter