﴿اِنَّ الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا مِنْکُمْ یَوْمَ الْتَقَی الْجَمْعٰنِ اِنَّمَا اسْتَزَلَّہُمُ الشَّیْطٰنُ بِبَعْضِ مَا کَسَبُوْا ﴾ (آل عمران :۱۵۵)
’’جنگ کے دن تم میں سے جنہوں نے پیٹھ پھیر دی انہیں شیطان نے ان کے بعض گناہوں کی وجہ سے ڈگمگایا۔‘‘
اور فرمایا:
﴿اَوَ لَمَّآ اَصَابَتْکُمْ مُّصِیْبَۃٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَیْہَا قُلْتُمْ اَنّٰی ہٰذَا قُلْ ہُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِکُمْ ﴾ (آل عمران:۱۶۵)
’’اور کیا جب تمہیں مصیبت پہنچی، تم نے بھی یقینا دونی مصیبت پہنچائی۔ تم نے کہا یہ مصیبت کہاں سے آئی؟کہہ دے یہ تمہاری اپنی طر ف سے آئی ۔‘‘
اور فرمایا:
﴿وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰہُ مَنْ یَّنْصُرُہٗ اِنَّ اللّٰہَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌo اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّکَّنّٰہُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَہَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَ لِلّٰہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِo﴾ (الحج:۴۰۔ ۴۱)
’’اور البتہ اللہ مدد کرتا ہے اس کی جو اللہ کی مدد کرتا ہے اللہ قوی و غالب ہے وہ جنہیں ہم زمین میں مضبوط کریں ، نما ز قائم کریں ، زکوٰۃ دیں ، امر بالمعروف و نہی عن المنکرکریں ۔‘‘
|