Maktaba Wahhabi

462 - 485
سے کھانا طلب کرو میں تمہیں کھانا دوں گا۔ تم سب ننگے ہو، ہاں جسے میں کپڑا پہنا دوں ۔ لہٰذا تم مجھ ہی سے کپڑا مانگو میں تمہیں دوں گا(یعنی ہر چیز جو مجھ سے مانگو گے میں تمہیں دوں گا)۔‘‘ ترمذی میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے یوں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((یَسْأَلُ اَحَدُکُمْ رَبَّہٗ حَاجَتَہٗ کُلَّھَا حَتّٰی شِسْعَ نَعْلِہِ اِذَا اَنْقَطَعَ فَاِنَّہٗ اِنْ لَمْ مُیَسِّرْہٗ لَمْ یَتَیَسَّرُ۔)) ’’ہر آدمی اپنی تمام حاجات، حتیٰ کہ جوتے کا تسمہ تک خدا سے مانگے، کیونکہ خدا تعالیٰ میسر نہ فرمائے تو جوتے کا تسمہ تک بھی میسر نہ آئے گا۔‘‘ اور قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَسْئَلُوا اللّٰہَ مِنْ فَضْلِہٖ﴾ (النساء:۳۲) ’’خداسے اس کا فضل یعنی رزق طلب کرو۔‘‘ نیز ارشاد فرمایا: ﴿فَاِِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ فَانتَشِرُوْا فِی الْاَرْضِ وَابْتَغُوْا مِنْ فَضْلِ اللّٰہِ﴾ (الممتحنۃ:۱۰) ’’جب نماز ہو جائے تو زمین میں چل پھر کر خدا کا فضل یعنی رزق تلاش کرو۔‘‘ یہ آیت اگرچہ جمعہ کے متعلق ہے، تاہم اس کا حکم ہر نماز کے ساتھ قائم ہے۔ غالباً اسی بنا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ انسان مسجد میں داخل ہوتے وقت: ((اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔)) ’’خدایا! میرے لیے اپنے رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور مسجد سے نکلتے وقت پڑھا کرے: ((اَللّٰہُمِّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔)) (سنن ابی داؤد)
Flag Counter