Maktaba Wahhabi

440 - 485
نے اپنے مندرجہ ذیل ارشادات میں فرمایا: ((اِنَّمَا یَرْحَمُ اللّٰہُ مِنْ عِبَادِہِ الرُّحْمَائَ۔)) ’’خدا تعالیٰ اپنے رحمدل بندوں پر ہی رحم کرتا ہے۔‘‘ ((مَنْ لَّا یَرْحَِمْ لَا یُرْحَمْ ۔)) ’’جو کسی پر رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔‘‘ ((لَا تَنْزِعُ الرَّحْمَۃُ اِلَّا مَنْ شَقِّیْ۔)) (احمد و ترمذی) ’’بد بخت ہی رحمت سے محروم رہتا ہے۔‘‘ ((اَلرَّاحِمُونَ یَرْحَمْھُمُ الرَّحمٰنُ۔)) ’’رحم کرنے والوں پر خدائے رحمن رحم فرماتا ہے۔‘‘ ((اِرْحَمُوْا مَنْ فِی الْاَرْضِ یَرْحَمُکُمْ مَنْ فِی السَّمَائِ۔)) (سنن ابی داؤد والترمذی) ’’کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر، خدا مہرباں ہو گا عرشِ بریں پر۔‘‘
Flag Counter