Maktaba Wahhabi

396 - 485
عذاب کرے۔ (۴) مرتد:… اگر اسلام سے مرتد ہو کر ارتداد پر مرے تو دوزخی ہے، کیونکہ برائیوں کو توبہ اور نیکیوں کو ارتداد ضائع کر دیتا ہے۔ (۵) مخلوط العمل: …جس کے پاس نیکیاں اور برائیاں (دونوں موجود) ہوں تو خدا کا اس پر کچھ ظلم نہیں ہو گا بلکہ ﴿فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ﴾ (الزلزال:۷،۸) ’’اور جو ذرہ بھر نیکی کرے گا وہ اسے دیکھ لے گا، اور جو ذرہ بھر برائی کرے گا اسے دیکھ پائے گا۔‘‘ اور اپنی رحمت و مغفرت سے اس پر فضل و احسان فرمائے گا۔ اور جو (مخلوط العمل) ایمان پر مرے وہ ابدی جہنمی نہیں ، لہٰذا زانی و چور آگ میں ہمیشہ نہیں رہے گا بلکہ جنت میں اس کا داخلہ لابدی ہے۔ جس کے دل میں ایمان کا ذرہ بھی ہو گا وہ جہنم سے نکال دیا جائے گا۔ یہ مسئول عنہم لوگ قدریہ،مباحیہ، مشرکیہ کے نام سے موسوم ہیں اور ان کی مذمت میں اس قدر آثار آئے ہیں کہ اس (مختصر) جواب میں سما نہیں سکتے۔
Flag Counter