’’کسی بشر کویہ حق حاصل نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی کتاب، حکمت اور پیغمبری عنایت فرمائے اور (وہ ان عظیم نعمتوں کی ناشکری کر کے بجائے اس کے کہ لوگوں کو اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کے لیے بلائے) لوگوں سے یہ کہنے لگے کہ اللہ کو چھوڑ کر تم میرے بندے بن جاؤ، بلکہ وہ کہے گا کہ چونکہ تم کتاب اللہ کے سکھلانے والے اور اس کے پڑھنے والے ہو، اس لیے تم خدا پرست اور اللہ کی طرف بلانے والے ہو جاؤ۔وہ تم سے یہ ہرگز نہیں کہے گا کہ تم ملائکہ اور انبیاء کو خدا بنا لو۔ کیا جب تم مسلمان اور مطیع فرمان ہو چکو، ایسی حالت میں وہ تم کو کافر ہو جانے کی تلقین کرے گا؟
ان امورشرکیہ کی کسی دوسری جگہ پر مزید تفصیل بیان کی گئی ہے۔[1]
|