Maktaba Wahhabi

137 - 485
وَ سَعٰی فِیْ خَرَابِہَا ﴾ (البقرۃ:۱۱۴) ’’اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جس نے مساجد میں اللہ کا ذکر کیے جانے سے روکا اور ان کی ویرانی میں کوشش کی۔‘‘ ان سب میں لفظ مساجد فرمایا، مشاہد نہیں کہا گیا۔ (۲)… ﴿وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ ﴾ ’’جس حالت میں کہ تم مساجد میں اعتکاف کر رہے ہوتے ہو۔‘‘ اس آیت ’’ فِی الْمَسَاجِدِ ‘‘ فرمایا ہے، ’’ فِی الْمَشَاہِدِ‘‘ نہیں فرمایا۔ (۳)… ﴿قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ وَ اَقِیْمُوْا وُجُوْہَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ﴾ (اعراف:۲۹) ’’اے پیغمبر! کہہ کہ میرے پروردگار نے جو حکم دیا بجا اور مناسب ہے اور فرمایا کہ ہر مسجد میں اپنے رخ کو سیدھا کر لیا کرو۔‘‘ (۴)… ﴿اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ ﴾ (التوبۃ:۱۸) ’’ اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو وہی شخص آباد کرتا ہے جو اللہ اور روز آخرت پر یقین پر رکھتا ہو اور مسجدیں صرف اللہ کے ذکر کے لیے ہیں لہٰذا ان میں اللہ کے ساتھ کسی کو نہ پکارو۔‘‘ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ۱۔ ((صَلٰوۃُا لرَّجُلِ فِی الْمَسْجِدِ تَفْضُلُ عَلیٰ صَلٰوتِہٖ فِیْ بَیْتِہٖ وَسُوْقِہٖ بِخَمْسٍ وَّ عِشْرِیْنَ دَرَجَۃً۔)) ’’گھر اور بازار کی نسبت مسجد میں نماز پڑھنے کا اجر پچیس گنا زیادہ ہے۔‘‘ ۲۔ ((مَنْ بَنٰی لِلّٰہِ مَسْجِداً بَنَی اللّٰہ لَہٗ بَیْتاً فِی الْجَنَّۃِ۔))
Flag Counter